راولپنڈی میں 8 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 8 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک پولیس کو منڈیوں کے اطراف ٹریفک پلان مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔
راولپنڈی کی ضلع انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی کینٹ میں بھاٹا چوک کوہِ نور مل کے قریب مویشی منڈی قائم کر دی گئی ہے۔
راولپنڈی میں چکری روڈ پر موضع رنیال، کلر سیداں روڈ، منکیالہ پل کے قریب میں مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں۔
راولپنڈی کی سب سے بڑی بھاٹہ چوک مویشی منڈی میں خریداروں کی اس امید سے آمد کہ جانور سستے دام مل جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیل گوجر خان میں گلیانہ روڈ سلاٹر ہاؤس کے قریب، تحصیل کہوٹہ میں 2 ، تحصیل ٹیکسلا میں 2 منڈیاں چن شاہ جلیار اور ٹنگی روڈ قائم کی گئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام منڈیوں میں صفائی کی سہولیات، ٹریفک کنٹرول یقینی بنانے اور منڈیوں میں جراثیم کش ادویات، اسپرے اور فائر بریگیڈ کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے۔
راولپنڈی کے کمشنر عامر خٹک کا کہنا ہے کہ غیرقانونی منڈیوں میں جانوروں کی فروخت پر پابندی عائد ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سنجاوی میں عوامی مطالبے پر 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔
زیارت کی تحصیل سنجاوی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ بظاہر غیر مقبول مگر وقت کی ضرورت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان بھر میں انتظامی حدود کا ازسرِ نو تعین کیا جا رہا ہے، زیارت میں نئے ضلع کے قیام پر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے غور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنجاوی اسپتال کو 20 بستروں پر مشتمل طبی ادارے میں تبدیل کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سنجاوی کے بوائز اور گرلز کالجز کے لیے علیحدہ عمارتوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنجاوی میں افسران و اہلکاروں کے لیے نیا انتظامی کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔