عید الاضحی : اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 مویشی منڈیاں لگانے کی منظوری دے دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے مویشی منڈیوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، مویشی منڈیاں سنگجانی، آئی 15، آئی 12، بہارہ کہو، لہتڑار روڈ اور ایکسپریس وے پر لگائی جائیں گی۔
تمام مویشی منڈیوں کے لیے فوکل پرسنز تعینات کر دئیے گئے ہیں، سنگجانی میں قائم مویشی منڈی کی فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر ماہین حسن، اسسٹنٹ کمشنر فروا بتول آئی 12، اسسٹنٹ کمشنر نیہل عبداللہ آئی 15، بارہ کہو کے لئے اسسٹنٹ کمشنر عزیر علی خان، لہتڑار روڈ محمد علی اور ایکسپریس ہائی وے منڈی کے فوکل پرسن فہد چیمہ ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 کی منظوری دیدی
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ قانون پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی ایک خودمختار وفاقی ادارہ ہوگا، اتھارٹی کوورچوئل اثاثہ جات سے متعلق اداروں کو لائسنس جاری کرنے کا اختیار ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی کونگرانی کرنے اور ضوابط کا نفاذ کرنے کے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 کی پہلے ہی منظوری دے چکی تھی، اب صدرکی توثیق حاصل کرنےکے بعد یہ باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔
قبل ازیں 7 جولائی کو وفاقی کابینہ نے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی تھی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو کے آفس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی ملک کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ڈیجیٹل اثاثہ جاتی نظام کے لیے ایک جامع قانونی و ادارہ جاتی فریم ورک کے قیام کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا تھا کہ تجویز کردہ اتھارٹی ایک خودمختار ریگولیٹر کے طور پر کام کرے گی جو ورچوئل اثاثہ جات سروس فراہم کنندگان کو لائسنس جاری کرنے، نگرانی کرنے اور مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ ایف اے ٹی ایف کے رہنما اصولوں اور بین الاقوامی بہترین روایات کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی۔