قومی ایئر لائن پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز میں اچانک غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں 18 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز کی قیمت بڑھ کر فی شیئر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کلاس بی کے حصص کی قیمتوں میں غیر معمولی تبدیلی کے بعد  پی آئی اے انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا گیا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے جوابی مراسلے میں کہا کہ  ہم کسی ایسے معاملے یا پیشرفت سے واقف نہیں ہیں۔

پی آئی اے انتظامیہ  نے کہا کہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی  B کے حصص کی قیمتوں میں غیر معمولی تبدیلیوں سے متعلق  اس وقت ہمارے پاس کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

پی آئی اے نے جوابی مراسلے میں  کہا کہ جسے "قیمت سے متعلق حساس معلومات" قرار دیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اہک ماہ میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی بی کے حصص میں غیر معمولی تبدیلی نظر آئی ہے، اس حوالے سے ایس ای سی پی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے پی آئی اے سے جواب طلب کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز غیر معمولی

پڑھیں:

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟
  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں اضافے پر اتفاق  
  • پاک افغان بارڈر کی بندش: خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
  • پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، حکومت نے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ