پاکستانی ریسکیو تھرلر ڈاکیومنٹری 'ہنگنگ بائے اے وائر' کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ کانز فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی۔
محمد علی نقوی کی نئی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائر کو بین الاقوامی شہرت یافتہ کانز فلم فیسٹول میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس خبر کا اعلان خود فلمساز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔
یہ دستاویزی فلم اگست 2023ء میں خیبر پختونخوا کے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آنے والے ایک ہنگامی ریسکیو آپریشن پر مبنی ہے، جہاں ایک کیبل کار، جو اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد کو لے جا رہی تھی، کیبل ٹوٹنے کے باعث زمین سے تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر ہوا میں لٹک گئی تھی۔
View this post on InstagramA post shared by Mo Naqvi (@mo_naqvi)
اس خطرناک صورتِ حال کے بعد پاک فوج اور دیگر اداروں کی مدد سے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد متاثرہ افراد کو بحفاظت نکالا گیا تھا۔
محمد علی نقوی نے اس فلم کی تیاری میں شامل تمام افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کامیابی کو ایک اجتماعی کاوش قرار دیا۔ فلم کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی پاکستان کی دستاویزی فلم سازی کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دستاویزی فلم
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔