پنجاب میں گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ آفس اور پنجاب اسمبلی بجٹ اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
پنجاب بجٹ 26-2025ء کی دستاویزات کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔
بجٹ دستاویز کے مطابق گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ آفس، صوبائی وزراء کے دفاتر اور پنجاب اسمبلی کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق گورنر ہاؤس کا بجٹ 1 کروڑ 61 لاکھ 6 ہزار کے اضافے کے بعد 15 کروڑ 37 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق صوبائی وزراء کے دفاتر کے بجٹ میں 204 فیصد کا اضافہ کیا گیا، یوں 35 کروڑ کے اضافے کے بعد وہ 1 ارب روپے کردیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق وزیراعلیٰ آفس کے بجٹ میں19 فیصد اضافہ کیا گیا، جو 23 کروڑ کے اضافے کے بعد 1 ارب 46 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے بجٹ میں 47 فیصد اضافہ کیا گیا، جو اب 5 ارب 1 کروڑ 72 لاکھ سے بڑھ کر 7 ارب 38 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے بجٹ 26 فیصد اضافے کے بعد 21 کروڑ 24 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔ پنجاب کے 41 کمشنرز کے دفاتر کے بجٹ میں بھی 2 کروڑ 81 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دستاویز کے مطابق اضافہ کیا گیا اضافے کے بعد کے بجٹ میں
پڑھیں:
آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔