تفتان بارڈر سے 1200 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
چاغی: تفتان بارڈر سے آج 78 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے جس کے بعد تفتان بارڈر سے واپس آئے پاکستانیوں کی تعداد 1200 ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسرائیل ایران جنگ کے سبب ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ دو روز کے دوران 987 زائرین اور طلباء وطن واپس پہنچ گئے، اسرائیلی حملے کے بعد سے اب تک تفتان بارڈر سے 12 سو افراد کو اندرونِ ملک روانہ کیا جاچکا ہے جو کہ 37 بسوں کے ذریعے وطن واپس آئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق واپس آئے افراد میں تاجر، طلباء اور زائرین شامل ہیں اور مزید لوگوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق آج مزید 78 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچے جن میں 47 طلباء بھی شامل ہیں۔
تفتان انتظامیہ کے مطابق ایران سے آئے پاکستانیوں، زائرین، طلبا اور تاجروں کے لیے پاکستان ہاوٴس میں تمام سہولیات موجود ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تفتان بارڈر سے وطن واپس کے مطابق
پڑھیں:
نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس—فائل فوٹویورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔
یورپی یونین کا وفد پاکستان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقات کرے گا۔
کایا کالاس نے پاکستان پہنچنے کے بعد اسلام آباد سے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں آج اسلام آباد میں ہوں۔
یورپی یونین کی نمائندہ نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان ایک بڑی علاقائی طاقت ہے اور یورپی یونین کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے اہم موقع پر ہوا ہے جب دنیا اور اس خطے نے گہری تبدیلیوں کا تجربہ کیا ہے۔