امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر جی-7 اجلاس مکمل ہونے سے قبل ہی واشنگٹن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کو سچویشن روم میں الرٹ رہنے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، صدر ٹرمپ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تناؤ کے سبب اجلاس کا آخری دن چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بتایا کہ صدر ٹرمپ عالمی رہنماؤں سے عشائیے کے بعد رخصت لے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں تہران کے شہریوں کو فوری انخلا کا مشورہ دے چکے ہیں، جس پر شدید تنقید ہوئی تھی۔

دوسری جانب پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل چوکس اور تیار ہے، اور مشرق وسطیٰ میں اپنے اثاثوں کی حفاظت کرے گا۔

رائٹرز کے مطابق، امریکی صدر نے جی-7 کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کر دیا ہے، جس میں ایران-اسرائیل تنازع کے خاتمے، جوہری ہتھیاروں کی روک تھام اور توانائی منڈی کے استحکام جیسے نکات شامل تھے۔

یورپی اور کینیڈین سفارتکاروں نے تصدیق کی ہے کہ جی-7 اجلاس کا اختتامی اعلامیہ اب بھی مذاکرات کے مرحلے میں ہے، اور اجلاس کل اختتام پذیر ہوگا۔


 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

میرے لیے علیزے شاہ زیرو ہے، روبینہ اشرف کا تبصرہ وائرل

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔  

اداکارہ علیزے شاہ ان دنوں انڈسٹری میں اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور سازشوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اس تناظر میں سوشل میڈیا پر سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں روبینہ نے علیزے شاہ کی اداکاری پر شدید تنقید کی تھی۔

اس وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبینہ اشرف نے عید اسپیشل ٹیلی فلم "چاند رات اور چاندنی" پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "علیزے شاہ میرے لیے ہر ڈرامے میں صفر ہیں، نہ وہ میک اپ سے نکلتی ہیں، نہ لپ اسٹک سے، نہ ہی کردار میں ڈھلتی ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ اداکارہ کو ملنے والا کریڈٹ دراصل مصنف اور ہدایت کار کا ہوتا ہے۔

اس بیان پر سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کے مداحوں کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ صارفین نے روبینہ اشرف پر ذاتی بغض رکھنے اور علیزے شاہ کو ذہنی دباؤ میں مبتلا کرنے کا الزام لگایا ہے۔

علاوہ ازیں کئی صارفین نے بھی علیزے کی حمایت کرتے ہوئے اداکارہ کو مزید ہراساں نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • واشنگٹن،وزیرمملکت بلال ثاقب کی ٹرمپ کی کونسل ایڈوائزرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات
  • شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا
  • یو اے ای میں سوشل میڈیا پر اشتہاری مواد کے لیے ’ایڈورٹائزر پرمٹ‘ لازم قرار
  • امریکی گلوکارہ کیساتھ کینیڈا کے سابق وزیراعظم کا معاشقہ؛ سچ کیا ہے؟
  • غزہ کی تباہی میں واشنگٹن کی شراکت کا امریکی سفارتکار کیجانب سے برملا اعتراف
  • امریکی سفارتکار کیجانب سے غزہ کی تباہی میں واشنگٹن کی شراکت کا برملا اعتراف
  • آسٹریلیا نے بچوں کے یوٹیوب استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی
  • پمز ہسپتال علاج کیلئے جانے والا غیر ملکی سیاح ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر علاج کروائے بغیر ہی واپس چلا گیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 
  • میرے لیے علیزے شاہ زیرو ہے، روبینہ اشرف کا تبصرہ وائرل
  • اسلام آباد میں ’’گدھے کے گوشت‘‘ کی فروخت، سوشل میڈیا پر طوفان