ٹرمپ ایرانی حکام سے جلد ملاقات کے خواہش مند، انتظامیہ کو اہتمام کرنیکی ہدایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایرانی حکام سے جلد از جلد ملاقات کا انتظام کریں۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ دعویٰ کچھ ذرائع کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جبکہ ایک اور امریکی چینل نے یہ بھی کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے اور وہ کینیڈا کا مختصر دورہ چھوڑ کر اس اجلاس کی صدارت کریں گے جو وائٹ ہاؤس کے سیچوئیشن روم میں ہوگا۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے یہ بیان دیا تھا کہ اگر ایران نیوکلئیر ڈیل پر اتفاق نہیں کرتا، تو کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات‘ ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-01-5
 لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی ، معاشی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شریف برادران نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ ذرئع کے مطابق وزیراعظم نے پاک افغان معاہدے اور دورہ سعودی عرب سے آگاہ کیا۔