وفاقی کابینہ نے بجٹ 26-2025 کی منظوری دے دی،دستاویزات پارلیمنٹ ہائوس پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
وفاقی کابینہ نے بجٹ 26-2025 کی منظوری دے دی،دستاویزات پارلیمنٹ ہائوس پہنچ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی بجٹ 26-2025 کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے اور پینشنرز کی پینشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔بجٹ دستاویز کو پولیس کی سخت سکیورٹی میں پارلیمنٹ ہا ئوس میں پہنچادیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اگلے مالی سال کے لیے تقریبا 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں تقریبا 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے۔نئے بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات 16 ہزار 286 ارب روپے ہوں گے، جبکہ اگلے سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو 6 ہزار 501 ارب روپے بنتا ہے۔
تمام شعبوں میں ٹیکس استثنا ختم کرنے کی بھی تجویز ہے جبکہ ٹیکس ریونیو کا ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے اور نان ٹیکس ریونیو وصولی کا ہدف 5 ہزار 167 ارب روپے تجویز کیے جانے کا امکان ہے۔نان ٹیکس ریونیو ملا کر 19 ہزار 298 ارب روپے مقرر کرنے کا ہدف ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربجٹ سے قبل معاشی ٹیم کا اہم اجلاس،تنخواہوں میں اضافے کی تجویز منظور کر لی گئی،کتنا اضافہ ہوگا؟تفصیلات سب نیوز پر بجٹ سے قبل معاشی ٹیم کا اہم اجلاس،تنخواہوں میں اضافے کی تجویز منظور کر لی گئی،کتنا اضافہ ہوگا؟تفصیلات سب نیوز پر وفاقی بجٹ: نان فائلرز اور ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری عید پر پاکستان بھر میں کتنے جانور پربان کیے گئے؟ٹینریز ایسوسی ایشن نے تفصیلات جاری کر دیں پاکستانی وفد کی سپیکر ہا ئوس آف کامنز سے ملاقات، بھارتی جارحیت بارے آگاہ کیا بھارتی جنگی جنون خطرہ بن،توازن کیلئے پاکستان کا دفاعی بجٹ بڑھانا ناگزیر غزہ ، اسرائیلی فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید، 30 سے زائد زخمیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی منظوری دے دی
پڑھیں:
کھیلایشیا کپ 2025 کا آغاز کب سے ہوگا اور میچز کہاں ہوں گے؟ تجاویز سامنے آگئیں
ایشیا کپ 5 سے 10ستمبر کے درمیان متحدہ عرب امارات میں شروع کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ڈھاکا میں اے سی سی کے سالانہ اجلاس کے دوران ایشیا کپ 5 سے 10ستمبر کے درمیان متحدہ عرب امارات میں شروع کرانے کی تجویز سامنے آئی۔ایشیا کپ میں پاکستان اوربھارت سمیت 8 ملکوں کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی جب کہ ایونٹ کے میچز دبئی اور ابو ظبی میں ہوں گے۔اے سی سی کے سالانہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نےکہا کہ کونسل کی سالانہ میٹنگ میں تمام 25 ارکان نے شرکت کی اور بہت اچھے ماحول میں اجلاس ہوا، کونسل کے تمام ممبران اس بات پرمتفق ہیں کہ اے سی سی پلیٹ فارم میں کسی کو سیاست نہیں لانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرنا چاہیے، ایشیا کپ کا شیڈول بھارت نے بھیجنا ہے، اس کا انتظار ہے، اس کے بعد ہی ایونٹ کا اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب محسن نقوی نے ایشیا کپ سے پہلے یو اے ای میں پاکستان ، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ملکی کرکٹ سیریز کی بھی تصدیق کر دی ۔