ایف آئی اے نے جعلی اور مشکوک سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایران اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے 3 مسافر آف لوڈ کر دیے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کی، مسافروں کی شناخت خالد بلوچ، محمد عارف اور امین کے نام سے ہوئی۔

خالد بلوچ اور محمد عارف نامی مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر قطر جا رہے تھے۔ مسافروں کے پاسپورٹ پر ورک ویزے لگے ہوئے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا تعلق ایران سے ہے، ملزمان نے جعلی سازی اور دھوکا دہی سے پاکسانی پاسپورٹ حاصل کیے۔ ملزمان نے فی کس ایک لاکھ 10ہزار روپے میں ایجنٹ سے پاسپورٹ حاصل کیے۔

ایک اور کارروائی میں جعلی پاسپورٹ اور جعلی پروٹیکٹر کی بنیاد پر سعودی عرب جانے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ امین نامی ملزم فلائٹ نمبر FZ334 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا لیکن ملزم کی جانب سے پیش کیا گیا پاسپورٹ اور پروٹیکٹر جعلی نکلا۔

سکینڈ لائن آفس اور آن لائن ریکارڈ کے مطابق بھی مذکورہ پاسپورٹ اور پروٹیکٹر جعلی نکلے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزم غیر قانونی طریقے سے چمن بارڈر پار کر کے کوئٹہ آیا اور ملزم نے مذکورہ پاسپورٹ بھاری رقوم کے عوض ایجنٹ سے حاصل کیا۔

ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کراچی میں غیر قانونی پارکنگ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ، ملزمان گرفتار

شہر قائد میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی پر پہلی ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان بلدیہ عظمی کراچی کے مطابق کراچی میں میں غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی کے خلاف پہلی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

کارروائی میئر کراچی کے 32 مقامات کو فری پارکنگ زون قرار دینے کے بعد عمل میں آئی ہے۔

شہریوں کی متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد ایم اے جناح روڈ پر فوری ایکشن لیا گیا اور میئر کراچی کے حکم پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران غیر قانونی فیس وصولی والے ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کردیا گیا۔

میئر کراچی نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ غیر قانونی پارکنگ فیس کی شکایات پر کارروائی کے لیے فورس تشکیل دی جائے اور عوام کو تنگ کرنے والے عناصر کے خلاف بغیر دباؤ کے فوری اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شہریوں کو ہراساں کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار
  • ایک سے زائد بجلی کے میٹر رکھنے والوں کیلئے بُری خبر
  • کراچی میں غیر قانونی پارکنگ مافیا کیخلاف گھیرا تنگ ملزمان گرفتار
  • شیخوپورہ، پولیس کارروائی میں ڈکیت گینگ کے 3 کارندے گرفتار
  • لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کے ساتھ انہونی، کراچی کے بجائے جدہ پہنچ گیا۔
  • بلوچستان میں پھر دہشتگردی، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافر شناخت کے بعد قتل
  • ’را‘ کی پشت پناہی سے سرگرم بی ایل اے کے ہاتھوں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 10 افراد اغوا
  • بلوچستان: شناخت کی بنیاد پر بسوں سے اتار کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد قتل
  • کراچی میں غیر قانونی پارکنگ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ، ملزمان گرفتار
  • عملے کی غفلت؛ لاہور ایئرپورٹ سے کراچی جانے والے مسافر کو کہاں پہنچایا گیا؟