کراچی میں غیر قانونی پارکنگ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ، ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
شہر قائد میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی پر پہلی ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان بلدیہ عظمی کراچی کے مطابق کراچی میں میں غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی کے خلاف پہلی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
کارروائی میئر کراچی کے 32 مقامات کو فری پارکنگ زون قرار دینے کے بعد عمل میں آئی ہے۔
شہریوں کی متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد ایم اے جناح روڈ پر فوری ایکشن لیا گیا اور میئر کراچی کے حکم پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران غیر قانونی فیس وصولی والے ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کردیا گیا۔
میئر کراچی نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ غیر قانونی پارکنگ فیس کی شکایات پر کارروائی کے لیے فورس تشکیل دی جائے اور عوام کو تنگ کرنے والے عناصر کے خلاف بغیر دباؤ کے فوری اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غیر قانونی پارکنگ
پڑھیں:
اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لینے اہل خانہ کراچی پہنچ گئے، قانونی کارروائی جاری
ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش لینے کےلیے بھائی اور دیگر رشتہ دار کراچی پہنچ گئے۔
حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی لاش لینے کے لیے ایس ایس پی ساؤتھ کے دفتر پہنچے جہاں لاش کی حوالگی کے لیے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ورثا میت لاہور لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے فوری کسی شک و شبہے کا اظہار نہیں کیا۔ایس ایس پی ساوتھ نے مزید بتایا کہ اکتوبر 2024 کے بعد سے حمیرا اصغرسے رابطے منقطع تھے۔
تنہائی کی دلدل،ذمہ دار کون ؟
انہوں نے مزید بتایا کہ جس عمارت میں حمیرا ارشد کا فلیٹ تھا وہاں ہر فلور پر 2 فلیٹس بنے ہیں، پڑوس کے فلیٹ میں مقیم افراد بھی فروری 2025 میں بیرون ملک سے واپس آئے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق حمیرا اصغر خود فیملی سے رابطہ کرتی تھیں، فیملی ان سے رابطے میں نہیں رہتی تھی۔