کراچی: امریکی ویزے کیلئے جعلی دستاویزات جمع کروانے پر ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
کراچی میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری امریکی قونصل خانے کی شکایت پر کی گئی، ملزم نے امریکی ویزے کے لیے پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کے جعلی دستاویزات جمع کروائے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کےحوالے کردیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
سرگودھا سے تعلق رکھنے والا مسافر بلال امجد فلائٹ نمبر FZ392 کے ذریعے سربیا جا رہا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا ا ور تفتیش میں پتا چلا کہ مسافر کے پاسپورٹ پر سربیا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے مذکورہ جعلی ویزے کے لیے ایجنٹ کو 20 لاکھ روپے دیے۔
ایف آئی اے نے مسافر کو بعد ازاں مزید کارروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا ہے۔