بلوچستان: آلو سے لدھا ٹرک الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
بلوچستان کے ضلع پشین میں آلو سے لدھا ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق آلو سے لدھا ٹرک پنجاب سے کوئٹہ جارہا تھا کہ پشین کی تحصیل نانا صاحب کے علاقے کلی دلسور کے قریب الٹ گیا، حادثے میں متاثرہ ٹرک میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی ایئرپورٹ ، کاظم آباد کے قریب پانی کا ٹینکر الٹ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ضلع مستونگ سے ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: الٹ گیا
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی
بانی پاکستانی تحریک انصاف عمران خان—فائل فوٹوراولپنڈی کے اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کےلیے 6 پارٹی رہنماؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو ارسال کردی گئی ہے۔
آج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ تحریکِ انصاف عمران خان سے ان کے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے۔
بانی پاکستانی تحریک انصاف اور سابق وزیرِاعظم عمران خان سے 6 پارٹی رہنما جیل میں ملاقات کریں گے۔
ملاقاتیوں کی فہرست میں سید فخر جہان، سہیل خان، شاہد خٹک، میاں غوث، سردار اظہر طارق اور بلال عمر بودلہ کے نام شامل ہیں۔
فہرست میں شامل رہنما آج ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل آئیں گے۔