جناح ایئرپورٹ کراچی

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیا، تینوں مسافر جعلی دستاویزات اورٹمپرڈ ویزا پر بیرون ملک سفر کر رہے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں 2 کا تعلق بنگلادیش سے ہے، پائن ہنٹ نامی مسافر نے جعلی ویزا سے میانمار جانے کی کوشش کی۔

ایک پہیے پر لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کا لاپتہ ویل مل گیا، پی اے اے

قومی ایئرلائن کی پرواز نے گزشتہ روز لاہور میں ایک.

..

بنگلادیشی مسافروں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر اپنے اہلخانہ سے ملنے بنگلادیش جا رہے تھے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تفتیش کے مطابق ملزمان کئی سال قبل زمینی راستے سے پاکستان آئے تھے، ملزمان نے پاکستان میں ایجنٹ کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈز، پاسپورٹ حاصل کیے۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اضافی سامان نہ لیجانے پر چینی خاتون کا میلان ایئرپورٹ پر لیٹ کر احتجاج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میلان: چینی سیاح خاتون نے ایئرپورٹ پر اضافی سامان نہ لے جانے کی اجازت ملنے پر ہنگامہ برپا کر دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی ایک سیاح خاتون نے اٹلی کے میلان ایئرپورٹ پر اس وقت ہنگامہ کھڑا کر دیا جب انہیں زائد وزن والے بیگ کے باعث پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق خاتون کو جب ایئرپورٹ عملے نے اضافی سامان پر یا تو مقررہ فیس ادا کرنے یا بیگ کا وزن کم کرنے کی ہدایت دی تو وہ شدید برہم ہو گئیں۔ طیش میں آ کر انہوں نے عملے سے تلخ کلامی کی اور پھر احتجاجاً ایئرپورٹ کے فرش پر لیٹ کر چیخ و پکار شروع کر دی۔

https://www.instagram.com/reel/DKz7TfPsViq/?utm_source=ig_web_copy_link

خاتون کا یہ ڈرامائی احتجاج نہ صرف عملے اور دیگر مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث بنا بلکہ وہاں موجود افراد نے اس ساری صورتحال کو موبائل فون کیمروں میں قید کر کے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر دیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق خاتون کی یہ حرکت فضول ثابت ہوئی کیونکہ ایئرلائن نے انہیں بورڈنگ کی اجازت نہیں دی اور پرواز روانہ ہو گئی۔ بعد ازاں انہیں اپنی اگلی منزل کے لیے دوبارہ ٹکٹ خریدنا پڑا۔

یاد رہے کہ فضائی سفر کے دوران بیگیج کی حد مقرر ہوتی ہے اور مقررہ وزن سے تجاوز پر اضافی فیس وصول کی جاتی ہے یا مسافر کو سامان کم کرنا پڑتا ہے۔ ایوی ایشن حکام نے اس واقعے کو فضائی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: غیرقانونی سمز ایکٹیویشن کے الزام میں ایک شخص گرفتار
  • ایران-اسرائیل جنگ، یو اے ای نے ایئرپورٹ آپریشنز جاری رکھنے کے لیے کیا اہم فیصلے کیے؟
  • مسافر طیارے میں بم کی اطلاع، ہنگامی لینڈنگ
  • ایرانی حجاج کو ایئرپورٹ پر ویزے دے کر کراچی میں قیام کی اجازت دیں گے، نائب وزیراعظم
  • اضافی سامان نہ لیجانے پر چینی خاتون کا میلان ایئرپورٹ پر لیٹ کر احتجاج
  • کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خودکش حملے کا مقصد کیا تھا؟
  • کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ: حتمی چالان عدالت میں پیش، ملزمان نے منصوبہ بندی کیسے کی؟
  • اسلام آباد ایئرپورٹ سے مسقط جانے والے مسافر سے منشیات برآمد
  • ایران- اسرائیل کیشدگی: امارات اور سعودی عرب کی ایئرلائنز نے پروازیں منسوخ کردیں
  • لاہور؛ 17سال بعد جعلی سونے کی فروخت کا انکشاف ہونے پر مقدمہ درج