ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرجعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے   7 مسافروں  کو آف لوڈ کرکے  انہیں اپنی تحویل میں لے لیا ایئرپورٹ کے احاطے سے ہی ایجنٹ کو بھی  گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے حکام  نے کہا کہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر  آذربائیجان جانے والی پرواز نمبر  J2144 کی بریفنگ جاری تھی کہ خیبرپختونخوا اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 6 مسافر اپنے سہولت کار محمد ہارون کے ہمراہ کلیئرنس کے لیے ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچنے۔

کاؤنٹر پر تعینات عملے نے ان کی سفری دستاویزات کو مشکوک جان کر تفصیل سے چیک کیا تو سفری دستاویزات جعلی پائی گیں جس پر محمد ہارون سمیت تمام  مسافروں جن میں  محمد شیر، سلمان خان، محمد حارث خان، ولی اللہ، احتشام شرافت اور ثمین اللہ شامل ہیں کو آف لوڈ کرلیاگیا۔

حکام کے مطابق ابتداہی پوچھ گچھ کے دوران بھی مسافر باکو کی جانب سفر کرنے کے متعلق کچھ بتانے سے قاصر رہے۔

مزید  انکشاف ہوا ہے کہ تمام مسافر آپس میں رشتہ دار ہیں اور انھیں جعلی ریذیڈنٹ کارڈ بناکر دینے میں شاکر اللّہ ایجنٹ ملوث ہے جو خود بھی ائیرپورٹ کے احاطے میں موجود ہے جس پر ایف آئی اے ٹیم نے کنکورس ہال میں چھاپہ مارکر ایجنٹ شاکر اللّہ کوبھی گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق تلاشی کے دوران مسافروں کے قبضے سے اٹلی کے جعلی ریزیڈنٹ کارڈز اور ترکیہ کے جعلی ویزے بھی برآمد ہوئے۔

 محمد ہارون نامی سہولتکار نے آذربائیجان اور ترکہ کے لیے ویزوں کا بندوبست کیا مسافروں نے آذربائیجان سے مذکورہ دستاویزات کی بنیاد پر یورپ جانے کی کوشش کرنا تھی جن کو  کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف آئی اے

پڑھیں:

تفتان، غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش کرنیوالے غیر ملکی گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بنگلہ دیش سے وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔ ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈر کراسنگ کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، جو وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔ ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈر کراسنگ کی کوشش کی۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ کارروائی فرنٹیئر کور حکام کے تعاون سے عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزمان سے قانونی دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب پیش نہیں کر سکے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت: جعلی سفارت خانہ چلانے والا ملزم گرفتار
  • واٹس ایپ گروپس میں فحش مواد دکھا کر بلیک میل کرنے والے گروہوں کا انکشاف
  • میرپور خاص میں شہریوں سے آن لائن فراڈ کا انکشاف
  • بھارت میں خود ساختہ ریاست کا جعلی سفارتخانہ بے نقاب، ملزم گرفتار
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان چوری کرنے والا پی آئی اے کا ملازم گرفتار
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان چوری میں ملوث پی آئی اے ملازم گرفتار
  • غزہ: حصول خوراک کی کوشش میں 67 مزید فلسطینی اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک
  • انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش ناکام، بلوچستان سے 20بنگلہ دیشی گرفتار
  • تفتان، غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش کرنیوالے غیر ملکی گرفتار
  • ٹرین کے ذریعے پاکستانی جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام