ہائی پاور بورڈ ، مزید11 بیوروکریٹس کو22 گریڈ میں ترقی مل گئی ،کس کس کو ترقی ملی ؟دستاویز سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
ہائی پاور بورڈ ، مزید11 بیوروکریٹس کو22 گریڈ میں ترقی مل گئی ،کس کس کو ترقی ملی ؟دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)کابینہ سیکرٹریٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ (HPSB) کا اجلاس آج نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف گروپس کے بی ایس-21 افسران کی بی ایس-22 میں ترقی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹریٹ گروپ، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، اکنامسٹ گروپ، انفارمیشن گروپ، پوسٹل گروپ، اور ریلوے (کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن) گروپ کے افسران کی ترقی کی سفارش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں سیکرٹریٹ گروپ سے عائشہ حمیرہ چوہدری، ظہور احمد، ڈاکٹر نواز احمد، حماد شمیمی، اور محمد اسلم غوری شامل ہیں۔
پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس میں شہزاد حسن اور سید محمد عمار نقوی، اکنامسٹ گروپ میں ڈاکٹر امتیاز احمد، انفارمیشن گروپ میں محترمہ امبرین جان، پوسٹل گروپ میں سمیع اللہ خان، اور ریلوے (کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن) گروپ میں سید مظہر علی شاہ کو ترقی دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ترقیاں افسران کی بہترین کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں دی گئی ہیں، جو ملکی انتظامی امور میں مزید بہتری کا باعث بنیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سب نیوز
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔