’ سات جہاز بھی ‘شہبازشریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گفتگو کی ایک اور ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )غزہ امن معاہدے پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو سے میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پسندیدہ قرار دینے کے بعد اب ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس دوران شہبازشریف اور امریکی صدر میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو کے دوران پیچھے کھڑے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ ’ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ساتھ اچھے سے رہیں گے ‘ ، ٹرمپ نے شہباز شریف سے کہا کہ ’ میں درست کہہ رہا ہوں ‘ ، شہباز شریف امریکی صدر کی بات سن کر مسکرائے اور دھیمی سی آواز میں کہا کہ ’ سات جہاز‘، لیکن یہ آواز ریکارڈنگ میں محفوظ ہو گئی، جو کہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
استعمال کیا اور کام ختم ہوتے ہی ایک طرف کر دیا، ثروت گیلانی کا ہمایوں سعید پر الزام
مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہی اجلاس کے موقع پریس کانفرنس کے دوران جب امریکی صدر وزیر اعظم شہباز شریف کو خطاب کے لیے دعوت دینے لگے تو انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور اپنے پسندیدہ پاکستانی فیلڈ مارشل کاشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو یہاں موجودنہیں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں میراسلام پہنچا دیجے گا۔
View this post on InstagramA post shared by CallumAbroad (@callumabroad1)
مزید :.
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شہباز شریف امریکی صدر کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات
سٹی42: مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی ہے۔
مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہاں گئے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف اور امریکی صدر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں غزہ میں امن کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے امن معاہدہ پر دستخط ہو جانے پر اطمنان کا اظہار کیا گیا۔
سیمنٹ سستاہوگیا
وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کچھ دنوں کے دوران یہ دوسری ملاقات ہے۔ اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کے امریکہ دورہ کے دوران دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدہ پر دستخط کے لئے آئے ہوئے دوسرے ملکوں کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
غزہ میں جنگ میں خاتمے کے معاہدے پر دستخط کے لیے عالمی رہنما شرم الشیخ میں موجود
نادرا کی جانب سے شہریوں کیلئے نئی سہولت
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ غزہ کے مستقبل سے متعلق دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع ہوچکے ہیں۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے اس سے پہلے ایسا کبھی نہٰں ہوا ۔
صدر ٹرمپ نے شرم الشیخ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے اس امن معاہدہ پر دستخط تک پہنچنے کے حوالے سے مصر کے صدر السیسی کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، مصری صدر بہت شاندار شخص ہیں۔ مصر نے امن معاہدے میں اہم کردار ادا کیا ۔
صدر ٹرمپ نے کہا، غزہ جنگ بندی میں حماس کا بہت اہم کردار رہا ۔
پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور، اپوزیشن کا شور شرابا
Waseem Azmet