ترکی میں طلاق کا منفرد معاہدہ، شوہر بلیوں کے خرچ کیلیے رقم ادا کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
استنبول: ترکی میں طلاق کا ایک غیر معمولی کیس سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ طلاق کے معاہدے میں اپنی دو بلیوں کے لیے باقاعدہ بچوں جیسا خرچ ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کے رہائشی بُغرا بی اور ان کی بیوی ایزگی بی نے باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا، عدالت میں جمع کرائے گئے معاہدے میں دونوں نے ایک دوسرے سے کوئی مالی معاوضہ یا گزر بسر الاؤنس طلب نہیں کیا، ایک دلچسپ شق شامل کی گئی جس کے مطابق شوہر ہر تین ماہ بعد 10 ہزار ترک لیرہ (تقریباً 240 امریکی ڈالر) سابقہ بیوی کو اپنی دو بلیوں کی دیکھ بھال کے لیے ادا کرے گا۔
معاہدے میں واضح کیا گیا کہ دونوں بلیوں کی قانونی اور عملی تحویل ایزگی بی کے پاس رہے گی جبکہ ان کے تمام اخراجات خوراک، ویکسین، اور طبی دیکھ بھال کی مالی ذمہ داری بُغرا بی کی ہوگی۔
ترک میڈیا کے مطابق اس کیس کو ملک میں جانوروں کے حقوق اور طلاق قوانین کے تناظر میں ایک نئی مثال قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ پہلی مرتبہ کسی عدالتی یا قانونی معاہدے میں پالتو جانوروں کے لیے علیحدہ مالی کفالت کی شق شامل کی گئی ہے۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسے معاہدے اُن جوڑوں کے لیے نمونہ قرار پا سکتے ہیں جو طلاق کے بعد پالتو جانوروں کی ذمہ داریوں پر اختلاف کا شکار ہوتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: معاہدے میں کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اجلاس معنقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا سمیت تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ڈی آئی جی نے شہر کی سیکیورٹی اور عوام کے تحفظ کے لیے سخت احکامات جاری کیے اور غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم افراد کے جرائم میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں، قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔
محمد جواد طارق نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف موثر کارروائیاں کی جائیں، شہر میں گشت اور چیکنگ کو بامقصد بنایا جائے، شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔