مطہر حسین شیرازی بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بی ایس میٹالرجی اینڈ میٹیریل انجینئرنگ کے تیسرے سمسٹر کے طالب علم ہیں۔ آپ کا تعلق کوہاٹ، اورکزئی سے ہے۔ اس سے قبل آپ پشاور ڈویژن کے فعال یونٹ سرورِ کائناتؐ کے یونٹ صدر، جنرل سیکرٹری اور انچارج اسکاوٹس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع ملتان کا 50واں سالانہ شہید مقاومت کنونشن اختتام پذیر، سید مطہر حسین شیرازی سال 2025-26ء کے لیے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع ملتان کے صدر منتخب ہو گئے۔ مطہر حسین شیرازی بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بی ایس میٹالرجی اینڈ میٹیریل انجینئرنگ کے تیسرے سمسٹر کے طالب علم ہیں۔ آپ کا تعلق کوہاٹ، اورکزئی سے ہے۔ اس سے قبل آپ پشاور ڈویژن کے فعال یونٹ سرورِ کائناتؐ کے یونٹ صدر، جنرل سیکرٹری اور انچارج اسکاوٹس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ گزشتہ سال 2024-25ء میں آپ نے ضلع ملتان کے نائب صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھائیں اور آج 19 اکتوبر 2025ء کو آپ نئے ضلعی مسئول منتخب ہوئے ہیں۔ نومنتخب ضلعی صدر سے نومنتخب ریجنل صدر علی مصدق نے حلف لیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ضلع ملتان

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت