سہیل آفریدی آل راؤنڈر نہیں بلکہ بزدار ٹو ثابت ہوں گے: رانا تنویر
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی آل راؤنڈر نہیں بلکہ بزدار ٹو ثابت ہوں گے۔
مرید کے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے، وہاں دہشت گرد ٹھکانے ناقابلِ قبول ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن ہماری خواہش ہے وہاں خوش حالی اور ترقی کے خواہاں ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کا ارادہ کر چکے ہیں، پیرول پر رہائی کی منتیں کرنے والے نے ہی افغانستان کے ساتھ حالات کشیدہ کیے۔
رانا تنویر حسین نے یہ بھی کہا کہ زرعی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے، تسلسل اور استحکام پاکستان کو بڑی معیشت بنا دے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ٹی آئی، پی ٹی ایم اور بلوچ اکاؤنٹس بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے دشمنوں سے مل کر جو مہم چلا رہے ہیں اس سے وہ خود ایکسپوز ہورے ہیں۔
ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب فیچر آ گیا ہے کہ جو اکاؤنٹ جہاں سے آپریٹ ہو رہا ہو پتا لگ جاتا ہے، پی ٹی آئی کے جتنے اکاؤنٹس ہیں جو فوج کے خلاف زہر اگلتے ہیں، پی ٹی ایم اور بلوچ اکاؤنٹس سارے بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اس پر بہت کھل کر بات کی ہے، جو پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور زہر اگل رہے ہیں انکو بھرپور نکیل ڈالیں گے۔ پی ٹی آئی کا افغانستان اور انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے، وہ کوشش کر رہے ہیں کہ سب کی توجہ اڈیالا جیل کی طرف جائیں اور اس لیے انڈیا اور افغانستان سے مہم چلوائی جارہی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ توجہ دہشتگردی پر نہ ہو اور ساری توجہ فوج پر ہو، ہمیں آپ کی گالیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہم نے اپنے سے 4 گنا بڑے دشمن کو شکست دی ہے آپ کی مہم سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی 26 نومبر کو ملک گیر احتجاج کیوں نہ کر سکی؟
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے دشمنوں سے مل کر جو مہم چلا رہی ہے اس سے وہ خود ایکسپوز ہورے ہیں اور ان کے مذموم عزائم لوگوں کے سامنے آچکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ptm پی ٹی آئی پی ٹی ایم ٹویٹر اکاؤنٹس عطا تارڑ