آمدنی بڑھانے کیلیے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
لاہور:
ریونیو بڑھانے کے لیے حکومت پنجاب نے موثر اقدامات کرتے ہوئے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پی آر اے اسپیشل یونٹ میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹ، لیگل ایکسپرٹ اور ڈیٹا اینا لیس شامل ہوں گے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی میں 130 انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار 30 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اضلاع تک ریونیو اتھارٹی کی توسیع کے لیے 30اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔ اضلاع میں ریونیو اتھارٹی سے متعلق اضافی ذمہ داریاں اے ڈی سی جی کو تفویض کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پنجاب میں ریونیو بڑھانے کے لیے 19 نئے سیکٹرز شامل کرنے کا جائزہ لہا گیا۔ ٹیکس دہندگان کے لیے پی آر اے نے سہولت اَیپ متعارف کروا دی ہے۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو پریشان نہ کیا جائے، نئے سیکٹر متعارف کرائے جائیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹیکس ریونیو میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ریونیو کلیکشن سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ ڈی جی پی آر اے معظم علی سپرا نے ٹیکس اہداف اور نئے سیکٹرز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب ریونیو اتھارٹی کے لیے
پڑھیں:
لاہور:نوازشریف آئی ٹی سٹی میں امپیریل کالج لندن کاکیمپس قائم کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایمپیریل کالج لندن کا مقامی کیمپس نواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جائے گا جس کا سنگ بنیاد رواں سال نومبر میں رکھا جائے گا۔ کیمپس میں 300 بیڈ پر مشتمل جدید ترین اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت دی کہ دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے قبل مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تمام فیوچر پراجیکٹس کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے سہ ماہی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ روڈا فیز ون کی تکمیل کے لیے دو سال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے روڈا کا قابلِ عمل بزنس پلان بھی طلب کر لیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ راوی بند بننے سے لاہور سیلاب کے خطرے سے محفوظ ہوجائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ انٹرٹینمنٹ سٹی میں چین اور ترکیہ کی کمپنیوں نے سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، ڈی او ایف روبوٹک اور یو بینڈ پلیژر کمپنیوں نے تھیم پارک میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے، جہاں 80 سیٹر فلائنگ تھیٹر بھی تعمیر کیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا کہ سیلیکون سٹی، یونیورسٹی بلاک، اے ایس ٹی آر اے بلاک اور فلم سٹی میں مختلف بین الاقوامی اداروں نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی ٹاور کی تعمیر 78 فیصد مکمل کر لی گئی ہے جبکہ راوی سٹی پاکستان کا پہلا مکمل گرین سٹی ہوگا۔