ٹنڈو جام: راہوکی میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)راہوکی تھانے ٹنڈوجام کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں عوام پریشان جب ڈاکووں کا اور چوروں کا دل کرتا ہے واردات کرکے سکون اور اطمینان کے ساتھ فرار ہوجاتے ہیں تفصیلات کے مطابق مین روڈ چینل موری سے لے کر ٹول پلازہ، جکرا پھاٹک سے نیو حیدرآباد سٹی چوک تک کے علاقے میں چوروں اور ڈاکوؤں نے اپنے اڈے قائم کر لیے ان علاقوں سے گزرنا لوگوں کے لیے ایک آزمائش اور جان پر کھیل کر جانا بن چکا ہے ناریجانی شہر کے رہائشی غلام فرید راجپوت کے بیٹے سے جکرا پھاٹک کے قریب نیا موٹرسائیکل (نیو 125 ماڈل 2025) چھین لیا گیااور ڈاکو باآسانی واردات کرکے فرار ہوگئییاد رہے کہ گذشتہ ایک ماہ سیراہوکی تھانہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے جہاں سے دن دہاڑے چینل موری ٹول پلازہ ٹنڈوجام اور نیو سٹی چوک کے درمیان درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں تاہم تاحال راھوکی پولیس نے کسی کو بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہیعلاقہ مکینوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی حیدرآباد سے فوری نوٹس لینیڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرنے اور شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی