بھارت میں ایک دلت (نچلی ذات) نوجوان کو اس کی سالگرہ کے دن بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے علاقے ربوپورا میں نوجوان پر اس کے گھر کے باہر حملہ کیا گیا، جس میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

گریٹر نوئیڈا کے محلہ امبیڈکر میں غم اور کشیدگی کا ماحول اس وقت چھا گیا جب مذکورہ نوجوان کی لاش دوپہر کو سخت سیکیورٹی میں گھر لائی گئی۔

نچلی ذات سے تعلق رکھنے والا انکیت ایک مکینک اور ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا اور مبینہ طور پر 15 اکتوبر کی رات اس کی سالگرہ کے دن عین اس وقت جب وہ کیک کاٹ رہا تھا، اونچی ذات کے کچھ لوگوں نے اس پر حملہ کیا اور کہا کہ ’تیری اوقات کیا ہے؟‘

انکیت کے چچا کا کہنا ہے کہ وہ لوگ اسے کئی ہفتوں سے دھمکیاں دے رہے تھے۔

بی جے پی کے جیور کے ایم ایل اے دھریندر سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بی ایس پی اور سماج وادی پارٹی کے مقامی رہنما بھی مقتول کے گھر پہنچے اور انہوں نے اس کے خاندان کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اقوامِ متحدہ کی 80ویں سالگرہ، پاکستان کا کثیرالجہتی تعاون کا عزم

فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ کے قیام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان نے عالمی امن، ترقی اور انسانی وقار کے فروغ کے لیے اپنے عزم کو ایک بار پھر دہرا دیا۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اقوامِ متحدہ عالمی تنازعات کے حل، انسانی بحرانوں سے نمٹنے اور ماحولیاتی چیلنجز پر قابو پانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مساوات، عدم مداخلت، حقِ خودارادیت اور تنازعات کے پُرامن حل کے اصولوں پر مبنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 1960 سے اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں فعال کردار ادا کر رہا ہے اور عالمی امن کے قیام کےلیے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

دفترِ خارجہ نے کہا کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں اقوامِ متحدہ کے اصولوں کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، جو عالمی ضمیر کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ اور سلامتی کونسل کے پلیٹ فارم سے عالمی امن و انصاف کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اقوامِ متحدہ کے منشور کی روشنی میں امن، ترقی اور انسانی وقار کےلیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اداکار ایاز خان کا روزنامہ جسارت کے دفتر کا دورہ، جسارت ڈیجیٹل کے لیے تعاون کی یقین دہانی
  • سنگاپور؛ بھارتی نرس کو نوجوان تیماردار کیساتھ نازیبا حرکات پر 14 ماہ قید اور کوڑوں کی سزا
  • وفاق نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی، مزید مسائل پیدا کرنا نہیں چاہتے، شازیہ مری
  • وفاقی حکومت نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، رہنما پی پی پی
  • وفاق نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی، مسائل پیدا کرنا نہیں چاہتے، شازیہ مری
  • شازیہ مری: وفاق نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی، مزید مسائل پیدا کرنا ہمارا مقصد نہیں
  • اقوامِ متحدہ کی 80ویں سالگرہ، پاکستان کا کثیرالجہتی تعاون کا عزم
  • آئی فون کی 20 ویں سالگرہ پر ایپل کیا کرنے جا رہا ہے؟
  • ملائکہ اروڑا کی 52 ویں سالگرہ پر ارجن کپور کا خصوصی پیغام