امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدرگستاوو پیٹرو پر انتہائی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیںغیرقانونی منشیات کی اسمگلنگ کا رہنما قرار دے دیا ہے۔
ٹرمپ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ صدر پیٹرو منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ کی کھلی حمایت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کولمبیا میں آج منشیات کا دھندہ سب سے بڑا کاروبار بن چکا ہے، اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ صدر پیٹرو اس کاروبار کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ کولمبیا میں پیدا کی جانے والی منشیات کا بڑا حصہ امریکا اسمگل کیا جاتا ہے، جہاں یہ ہزاروں امریکی شہریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح انداز میں خبردار کیا کہ اگر کولمبیا نے فوری طور پر منشیات کی پیداوار بند نہ کی، تو امریکا خود اس کا بندوبست کرے گا — اور یہ اقدام خوشگوار طریقے سے نہیں ہوگا۔
سیاسی تناؤ میں اضافہ:
ٹرمپ کے ان بیانات کو سیاسی مبصرین نے دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ کا باعث قرار دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ الزامات نہ صرف کولمبیا کی حکومت کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہیں بلکہ خطے میں انسداد منشیات کی عالمی کوششوں پر بھی منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
صدر پیٹرو کی جانب سے تاحال ٹرمپ کے الزامات کا باقاعدہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم کولمبیا کی حکومت پہلے بھی ایسے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتی رہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: منشیات کی

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے مزید 2 وزراء حکومت سے علیحدہ‘ وزیراعظم چودھری انوار الحق پر سنگین الزامات

مظفرآباد (نامہ نگار) وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبدالماجد خان اور وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم نے حکومت سے علحیدگی کا اعلان کر دیا اور وزیر اعظم آزاد کشمیر  پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرینِ مقیمِ پاکستان کے حقوق غصب کئے گئے ہیں۔  وزراء نے مرکزی ایوانِ صحافت مظفرآباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر سنگین نوعیت کے سیاسی، آئینی، مالی اور انتظامی الزامات عائد کیے اور مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ حکومت نے مہاجرینِ مقیمِ پاکستان کے آئینی حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے، نفرت انگیز بیانیہ فروغ دیا ہے، اور ریاستی وحدت کو نقصان پہنچایا ہے۔ عبدالماجد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ ایک سال سے ریاست میں ایک خطرناک اور منظم نفرت انگیز بیانیہ تشکیل دیا گیا، جس کا مقصد ''مہاجرینِ مقیمِ پاکستان اور مقامی شہریوں '' کے درمیان تفریق پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا یہ پہلی بار ہے کہ ریاست کے اندر نفرت کو بنیاد بنا کر سیاست کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر مہاجرین کو ہدف بنایا گیا، انہیں غدار اور لوٹ مار کرنے والا قرار دیا گیا۔ حکومت نے ترقیاتی بجٹ کو مخصوص مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سلمان خان پر بگ باس میں ہونے والے جھگڑے کے حوالے سے سنگین الزامات
  • منشیات امریکا سمگل کرنے والی آبدوز تباہ، ٹرمپ کا 25000 امریکیوں کو موت سے بچانے کا دعویٰ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر جان بولٹن نے سنگین الزامات پر خود کو حکام کے حوالے کردیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر نے سنگین الزامات پر خود کو حکام کے حوالے کردیا
  • چین میں کرپشن کے الزامات پر 9 سینئر جرنیل فوج سے برطرف
  • مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار
  • آزاد کشمیر کے مزید 2 وزراء حکومت سے علیحدہ‘ وزیراعظم چودھری انوار الحق پر سنگین الزامات
  • ٹرمپ کے سابق مشیر پر سنگین الزامات، امریکی محکمہ انصاف نے فردِ جرم عائد کردی
  • کولمبیا کا بڑا اعلان، منشیات فروشوں سے ضبط شدہ سونا غزہ بھیجا جائے گا