ملک میں مہنگائی کی شرح مسلسل چوتھے ہفتے بھی بلند ، ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ22فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
ملک میں مہنگائی کی شرح مسلسل چوتھے ہفتے بھی بلند ، ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ22فیصد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل چوتھے ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی 0اعشاریہ22فیصد بڑھ کر سالانہ 5اعشاریہ3فیصد تک جا پہنچی، گزشتہ ہفتے 20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 6 اشیا سستی ہوئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پیاز، انڈے، چینی، لہسن، کیلے، خشک دودھ، بیف، کوکنگ آئل، انرجی سیور اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔
چکن، چاول، دال مونگ، گڑ، گندم کا آٹا اور ایل پی جی سستی ہونے والی اشیا میں شامل رہیں، گزشتہ ہفتے پچیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران ٹماٹر ایک سو اکیس فیصد، چینی 41فیصد اور آٹا 18فیصد مہنگا ہوا، گیس چارجز میں 30فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں تقریبا 10 فیصد اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت میں 3 اعشاریہ77فی کلو اضافہ ہوا جس کے بعد اوسط قیمت 188اعشاریہ81روپے فی کلو تک جا پہنچی۔پشاور میں چینی سب سے مہنگی 210 فی کلو جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 200 فی کلو فروخت ہوئی۔کراچی میں چینی کا ریٹ 195 ، لاہور میں 179 اور کوئٹہ میں 190 روپے فی کلو رہا۔ٹماٹر کی اوسط قیمت 329 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی جبکہ مختلف شہروں میں نرخ 320 سے 400 روپے فی کلو تک رہے۔ایک ہفتے میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی کے بعد اوسط قیمت 319 روپے فی کلو ریکارڈ ہوئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ، مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی بازیابی کیلئے مزید ایک ہفتے کی مہلت اسلام آباد ہائیکورٹ، مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی بازیابی کیلئے مزید ایک ہفتے کی مہلت پاکستان نے مہاجرین کو سینے سے لگایا، ہندوستان ہرا نہیں سکتا، وزیراعظم آزاد کشمیر وزیراعظم نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا وفاق نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی، مسائل پیدا کرنا نہیں چاہتے، شازیہ مری پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر حکومت کرنا ایک بھیانک خواب تھا، گورنر پنجاب سلیم حیدر پاکستان کو بین الاقوامی کمیٹی برائے حقوق نسواں کی سربراہی مل گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ
کراچی:انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے جہاں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے پانڈا بانڈز کے بعد یورو بانڈز بھی متعارف کرائے جانے، خام تیل کی عالمی قیمت 3سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد ٹرمپ کی روس پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے سے دوبارہ محدود پیمانے پر اضافے، درآمدی بل میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
معاشی استحکام، شعبہ جاتی بنیادوں پر غیرملکی سرمایہ کاری کی امیدیں برقرار رہنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیئے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 28پیسے کی کمی سے 280 روپے 77پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی درآمدی ضروریات کے لیے زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 281 روپے 02پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 282روپے 05پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔