کئی شہروں میں چینی غائب‘ قیمت 200 روپے کلو سے بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
لاہور؍ سمندری؍ کمالیہ (آئی این پی + نمائندگان) ملک میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ ایک ماہ کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 15 سے 20 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسلام آباد راولپنڈی میں چینی185 سے190 روپے فروخت ہو رہی ہے۔ پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک پہنچ گئی۔ لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت200 روپے تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ ماہ 179 روپے کلو تھی۔ فیصل آباد میں 190 سے200 روپے فروخت ہو رہی ہے ملتان میں چینی کے نرخ 200 روپے فی کلو ہو گئے، کراچی میں چینی195 سے 200 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ کوئٹہ میں195 سے200 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔ سمندری میں ڈبل سنچری کراس کر گئی۔ چینی بازار سے نایاب ہو گئی، اگر کہیں سے ملک بھی رہی ہے تو دکاندار مرضی کے ریٹس 220 روپے کلو سے بھی زائد وصول کر رہے ہیں۔ شہر و گردونواح میں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا، چینی 220 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی۔ اس وقت چینی کے ایک توڑے پر ایک ہزار روپے سے زائد منافع وصول کیا جا رہا ہے، وہ عام شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے۔ قیمت 230 روپے کلو سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فروخت ہو میں چینی روپے کلو فی کلو رہی ہے
پڑھیں:
سونا ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے، آج فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1600 روپے کے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 762 روپے کا ہوگیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 80 ہزار 454 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 214 ڈالر فی اونس ہے۔