بابر اعظم کی جھلک دیکھنے کے لیے دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم پہنچنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان حالیہ ٹیسٹ میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں ایک خوشگوار اور یادگار لمحہ دیکھنے میں آیا، جب شائقینِ کرکٹ نے قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابراعظم کے حق میں نعرے لگانے شروع کر دیے۔
میچ کے دوران، شائقین کی جانب سے مسلسل بابراعظم کو میدان میں دیکھنے کی خواہش ظاہر کی جا رہی تھی۔ شائقین نے ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود سے مطالبہ کیا کہ وہ بابراعظم کو ڈریسنگ روم سے باہر لائیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کی 31ویں سالگرہ، ’ہر دور کا ایک اسٹار ہوتا ہے اور ہمارا اسٹار بابر اعظم ہے‘
کوچ اظہر محمود نے شائقین کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ڈریسنگ روم کا رخ کیا اور بابراعظم کو باہر لائے۔ بابراعظم کی جھلک دیکھتے ہی شائقین نے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، جبکہ اسٹار کرکٹر نے بھی بالکونی میں آ کر ہاتھ ہلا کر مداحوں کے جذبے کا جواب دیا۔
A wholesome moment from Pakistan’s recent Test win over South Africa has gone viral.
— The Current (@TheCurrentPK) October 15, 2025
ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بابر اعظم سے آٹو گراف لینے اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کا نوعمر مداح دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم تک جا پہنچا۔
قذافی اسٹیڈیم میں نوجوان بابر اعظم سے ملنے کیلئے دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم پہنچ گیا pic.twitter.com/7TXhYECDvw
— ????????????????????????|???????? (@amalqa_) October 15, 2025
گلبرگ کے علاقے میں پولیس نے قذافی اسٹیڈیم کی حدود میں سیکیورٹی کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق، مذکورہ نوجوان اسٹیڈیم کی بیرونی دیوار پھلانگ کر غیر قانونی طور پر ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا۔ واقعے کے وقت قومی ٹیم کے کھلاڑی ڈریسنگ روم میں موجود تھے، جنہوں نے ایک اجنبی شخص کو وہاں دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کوچ نے بابراعظم کی ٹی20 ورلڈ کپ میں واپسی کا راستہ بتا دیا
پولیس حکام کے مطابق، کھلاڑیوں کی نشاندہی پر اسٹیڈیم کے سیکیورٹی عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں، اسے گلبرگ تھانے منتقل کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابر اعظم بابر اعظم مداحذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعظم کی
پڑھیں:
کراچی: کیش وین سے 20 کروڑ سے زائد رقم لوٹنے والا ملزم گرفتار
کراچی:سندھ رینجرز نے پہلوان گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے نجی کمپنی کی کیش وین لوٹنے کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔
گرفتار ملزم نے 2021 میں اپنے چھوٹے بھائی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آئی آئی چند ریگر روڈ پر نجی کمپنی کی کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ کی رقم لوٹی تھی۔
ترجمان کے مطابق سندھ رینجرزنے خفیہ معلومات کی بنیاد پر پہلوان گوٹھ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی اسلحہ کی خرید و فروخت، ڈکیتی اوردیگرمتعدد وارداتوں میں ملوث ملزم عبدالصمد ولد جُمن شاہ کو گرفتار کراسکے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن بغیر لائسنس، چوری شدہ موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کر لیا۔
گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ 2021 میں اپنے چھوٹے بھائی حنیف اللہ عرف سراج خان اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر نجی کمپنی کی کیش وین کی ڈکیتی میں بھی ملوث ہے جس میں تقریباً 20 کروڑ 50 لاکھ کی رقم لوٹی گئی تھی۔
گرفتارملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ مختلف ڈکیتوں، منشیات فروشوں اور کار لفٹرگروہوں کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے اور ان کو وارداتوں کے لیے غیرقانونی اسلحہ فروخت کرتا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔