نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی کیخلاف کوئی مواد موجود نہیں: وکیل فیصل ملک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ نو مئی جی ایچ کیو کیس میں بانی کےخلاف کوئی مواد موجود نہیں۔
اے ٹی سی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف ملے گا۔
فیصل ملک کا کہنا ہے کہ آج جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت تھی، ہماری لیگل ٹیم کیس کی تیاری کر کے آئی تھی، ہمیں اُمید تھی آج اڈیالہ جیل میں سماعت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا گواہان دستیاب نہیں، عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبرتک ملتوی کی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں 13 گواہان بیان اور ان کے وکلاء کی غیرموجودگی میں ریکارڈ کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے درخواست دی ہے واٹس ایپ ٹرائل کے دوران ریکارڈ کیے گئے 13 گواہان کو دوبارہ ریکارڈ کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس کیس میں
پڑھیں:
پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر کی درخواست پر فوری سماعت کی استدعا منظور
کراچی:سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا سے متعلق درخواست فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔
ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وکیل درخواستگزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالت کیوں آئے؟ پہلے پی ایم ڈی سی کو لکھتے۔
درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ پی ایم ڈی سی کو درخواست دے رکھی ہے مگر کوئی جواب نہیں مل رہا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ خاص جواب کا کیا مطلب؟ وکیل نے بتایا کہ کچھ بھی جواب نہیں دے رہے۔ گریجویشن ڈگری کی رجسٹریشن نہیں کی جارہی۔ جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، سہیل یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی کے درمیان درخواست گزار کو گھمایا جارہا ہے۔
درخواستگزار نے 2021 میں جے ایم ڈی سی سے ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ جے ایم ڈی سی اب سہیل یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکا ہے۔ سہیل یونیورسٹی کے مطابق پہلے جامعہ کراچی سے الحاق تھا، اب علیحدہ یونیورسٹی ہے لہٰذا پی ایم ڈی سی پورٹل تک رسائی نہیں۔
وکیل نے بتایا کہ پی ایم ڈی سی کے مطابق طلبہ کا ریکارڈ اپڈیٹ کرنا یونیورسٹی کی ذمہ داری ہے۔ اداروں کے آپس میں ذمہ داری کے تنازع کے باعث درخواستگزار کو لائسنس نہیں مل سکا۔
بعد ازاں عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔