فیصل مسجد کی حرمت سے متعلق درخواست پر انچارج مسجد کو نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل مسجد کی حرمت سے متعلق درخواست پر انچارج مسجد کو نوٹس جاری کر دیا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایک شہری کی درخواست پر نوٹس جاری کیے ہیں۔
عدالت کی جانب سے ڈی سی اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت مذہبی امور کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اور آئی جی پولیس کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ ہم اس متعلق کس کو ہدایات دیں؟
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انچارج فیصل مسجد سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔
وکیل نے استدعا کی کہ مسجد کی حرمت کے منافی فوٹوز اور ویڈیوز بنانے پر پابندی لگائی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نوٹس جاری
پڑھیں:
عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
سلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی نے درخواست دائر کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل سپرٹیڈنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے، عدالت نے کیس لارجر بنچ میں مقرر کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ سپریڈنٹ اڈیالہ جیل درخواست پر پیرا وائز کمنٹس جمع کرائیں، حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت کو بتایا گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے کیسز کی سماعت لارجر بینچ کر رہا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ کیس بھی لارجر بنچ میں ہی بھیجوا رہے ہیں، اگر چیف جسٹس مناسب سمجھیں تو لارجر بینچ میں مقرر کر دیں۔
جسٹس اعظم خان نے 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، اڈیالہ جیل کے قیدی نے بانی جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔