انسداد پولیو مہم میں غفلت: مرتکب افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری) انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے افسران کے خلاف حکومت سندھ حرکت میں آگئی۔پولیو ٹیموں کو تعاون فراہم نہ کرنے والے 42افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں اور انہیں تین دن میں وضاحت جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے پر انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے سرکاری افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے 42 افسران کو نوٹس جاری کیے ہیں جس میں افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کو تعاون فراہم کیے بغیر ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔اپنی غیرحاضری کے حوالے سے وہ حکومت کو آگاہ کریں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کی رپورٹ پر حکومت سندھ یہ نوٹس لیا اور افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔جن افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں انہیں تین دن میں وضاحت جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔غفلت ثابت ہونے پر مروجہ قواعد کے تحت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔متعلقہ افسران کو فوری طور پر متعلق اسسٹنٹ کمشنرز کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور پولیو ٹیموں کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کو پولیو کے قطرے سے انکاری والدین کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ تھا تاہم اسے اب تک باضابطہ شکل نہیں دی جاسکی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قومی انسدادِ پولیو مہم کا آخری روز، 4 کروڑ 37 لاکھ سے زائد بچوں کا ہدف مکمل
قومی انسدادِ پولیو مہم اپنے آخری روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے جس میں کے ابتدائی چھ روز میں 4 کروڑ 37 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، سندھ میں 1 کروڑ 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، خیبر پختونخوا میں 61 لاکھ 67 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے اور بلوچستان میں 25 لاکھ 84 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
نیشنل ای او سی نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 66 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ گلگت بلتستان میں تقریباً 2 لاکھ 94 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
ادارے کا مزید کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 33 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
ادارے نے مزید کہا کہ قوم کے مستقبل کو پولیو سے بچانا ہر فرد کی قومی ذمہ داری ہے۔ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے میں والدین اور سرپرستوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔
پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ مسیج کریں، نیشنل ای او سی
جنوبی خیبرپختونخوا میں یہ مہم 20 اکتوبر سے منعقد کی جائے گی، نیشنل ای او سی
پولیو ٹیموں کو خوش آمدید کہیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، نیشنل ای او سی
والدین سے اپیل ہے کہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی، نیشنل ای او سی