Jasarat News:
2025-10-20@02:35:50 GMT

پرویز الٰہی کی بریت کیس کا فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا

اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (آن لائن) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا، سابقہ سماعت پرعدالت نے قرار دیا تھاکہ پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر تمام فریقین کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں جس پر فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد عارف خان نیازی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کے ساتھ سروسز اسپتال کے ڈاکٹر کی تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹ منسلک تھی جس میں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے تحریری حکم کے مطابق اسپیشل پراسیکیوٹر نے اعتراض اٹھایا تھا کہ گزشتہ سماعت پر جمع کرائی گئی حاضری معافی ادویات کے نسخے کے بغیر تھی تاہم موجودہ درخواست تمام ضروری میڈیکل دستاویزات کے ساتھ مکمل ہے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پرویز ال ہی کی

پڑھیں:

آمدنی بڑھانے کیلیے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور:

ریونیو بڑھانے کے لیے حکومت پنجاب نے موثر اقدامات کرتے ہوئے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی آر اے اسپیشل یونٹ میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹ، لیگل ایکسپرٹ اور ڈیٹا اینا لیس شامل ہوں گے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی میں 130 انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار 30 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اضلاع تک ریونیو اتھارٹی کی توسیع کے لیے 30اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔ اضلاع میں ریونیو اتھارٹی سے متعلق اضافی ذمہ داریاں اے ڈی سی جی کو تفویض کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب میں ریونیو بڑھانے کے لیے 19 نئے سیکٹرز شامل کرنے کا جائزہ لہا گیا۔ ٹیکس دہندگان کے لیے پی آر اے نے سہولت اَیپ متعارف کروا دی ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو پریشان نہ کیا جائے، نئے سیکٹر متعارف کرائے جائیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹیکس ریونیو میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ریونیو کلیکشن سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ ڈی جی پی آر اے معظم علی سپرا نے ٹیکس اہداف اور نئے سیکٹرز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ
  • سندھ بارکونسل انتخابات فیس میں اضافے کیخلاف درخواست مسترد
  • آمدنی بڑھانے کیلیے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ
  • حکومت نے کراچی چڑیا گھر سے رانو کی اسلام آباد منتقلی کا آغاز کر دیا: عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری
  • سندھ ہائیکورٹ فردوس شمیم نقوی کو تحقیقات کے لیے طلبی پر برہم
  • جامعہ دائود:طلبہ کے داخلہ منسوخی پریونیورسٹی سے جواب طلب
  • بلدیہ کراچی شرقی کے افسران کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی
  • لاہور ہائیکورٹ نے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں پولیس ریکارڈ ظاہر کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پرڈی آئی جی آئی ٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
  • 5 اکتوبر احتجاج کیس: عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع