چین میں کھانوں سے انسانی دانت برآمد، عوام میں خوف پھیل گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
چین میں کھانے کی اشیاء سے انسانی دانت نکلنے کے متعدد واقعات سامنے آنے کے بعد عوام میں شدید حیرت اور غصے کی لہر دوڑ گئی، جبکہ ملک بھر میں فوڈ سیفٹی کے معیارات پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق پہلا واقعہ 13 اکتوبر کو صوبہ جیلن میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے بچے کے لیے ایک اسٹال سے خریدے گئے ساسیجز میں سے تین مصنوعی دانت برآمد کیے، ابتدا میں فروخت کنندہ نے الزام مسترد کردیا، تاہم مقامی مارکیٹ ریگولیٹرز کی مداخلت کے بعد معافی مانگ لی گئی۔
اس کے بعد گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر دونگ گوان میں ایک خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے والد کو ایک مشہور ریستوران کے ڈم سم میں سے دو انسانی دانت ملے، ریستوران انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان کی تمام مصنوعات احتیاط سے ایک ہی جگہ پر طور پر تیار کی جاتی ہیں، اس لیے دانتوں کا کھانے میں شامل ہونا ایک معمہ ہے، تاہم حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اسی دوران شنگھائی میں ایک صارف کو سیمز کلب کے اخروٹ کیک میں ایک مصنوعی دانت ملا، اسٹاف نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری میں بننے والی مصنوعات میں ایسا ممکن نہیں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ دکان نے اسے ایک ہزار یوان ہرجانے کے طور پر دینے کی پیشکش کی مگر رسید کی تصویر لینے کی اجازت نہیں دی گئی، خاتون نے رقم لینے سے انکار کردیا۔
شنگھائی کے پڈونگ نیو ڈسٹرکٹ کے مارکیٹ سپرویژن ڈیپارٹمنٹ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
چین کے فوڈ سیفٹی قانون کے مطابق اگر کوئی کمپنی غیر معیاری یا مضرِ صحت خوراک فروخت کرتی ہے تو اسے متاثرہ صارف کو یا تو مصنوعات کی قیمت سے تین گنا رقم بطور ہرجانہ ادا کرنا ہوتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر ، افراتفری پھیل گئی
(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع بارکھان اور اس کے اطراف میں واقع شہر رکھنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کا مرکز رکھنی کے قریب زیرِ زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز رکھنی سے 39 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم
زلزلے کے جھٹکے بارکھان کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ رکھنی، ڈھاڈر اور گردونواح میں بھی محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے فوری بعد شہریوں میں افراتفری پھیل گئی اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ بعض علاقوں میں عمارتوں اور انفراسٹرکچر کو بھی معمولی نقصان پہنچا، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
کاہنہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 8 ملزم پکڑلیے
امدادی ٹیمیں اور مقامی انتظامیہ صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔
مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور زلزلے کے ممکنہ جھٹکوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی صورتحال کے لیے تیار رہیں اور افواہوں سے بچیں۔