جنات کی کہانیوں سے مشہور دبئی کا ’بھوتوں والا محل‘ فروخت کیلئے پیش
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راس الخیمہ: برسوں سے ویران اور جنات کی کہانیوں کے حوالے سے مشہور القاسمی محل کو اس کے مالک نے فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔
امارتی میڈیا کے مطابق یہ شاندار چار منزلہ محل 1985 میں مرحوم شیخ عبدالعزیز بن حمید القاسمی نے تعمیر کروایا تھا۔ 20 ہزار مربع میٹر پر پھیلے اس محل میں 35 کمرے موجود ہیں۔ محل کے ڈیزائن میں اسلامی، مراکشی، فارسی اور بھارتی طرزِ تعمیر کا حسین امتزاج نمایاں ہے۔ عمارت میں فرانس اور بیلجیئم سے منگوائے گئے فانوس نصب ہیں، فرش اعلیٰ معیار کے سنگِ مرمر سے آراستہ ہے اور چھت پر شیشے کا اہرام نما گنبد بھی موجود ہے۔
ایک پہاڑی پر قائم یہ محل بیک وقت رشک اور خوف دونوں جذبات کو جنم دیتا ہے۔ مقامی لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ اس محل میں جنات بستے ہیں، رات کے وقت جھلملاتی روشنیوں اور پراسرار سائے دیکھے گئے ہیں، اسی وجہ سے اسے “بھوتوں کا محل” کہا جاتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس محل کے بانی شیخ عبدالعزیز خود کبھی اس میں مقیم نہیں ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کے اہلِ خانہ نے محل میں مجسموں اور تصاویر کی موجودگی پر اعتراض کیا تھا جس کے بعد عمارت کو خالی چھوڑ دیا گیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ جنات کے قبضے کی کہانیاں بڑھتی گئیں، اور ایک مقامی روایت کے مطابق یہ محل اس وقت آسیب زدہ ہوا جب اس کے قریب موجود ایک درخت کو کاٹا گیا جس پر مبینہ طور پر جنات رہتے تھے۔
محل کے موجودہ مالک نے تصدیق کی ہے کہ یہ منفرد تاریخی عمارت 2 کروڑ 50 لاکھ درہم میں فروخت کے لیے دستیاب ہے، تاہم شرط یہ رکھی گئی ہے کہ اس کا خریدار صرف اماراتی شہری ہی ہوسکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔