اسلام آباد‘ پارلیمنٹ لاجز میں ن لیگی رکن اسمبلی کے فلیٹ میںآتشزدگی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251020-08-14
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد پارلیمنٹ لاجز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ ایچ بلاک فلیٹ نمبر 310 میں لگی۔فلیٹ میں موجود ایم این اے کے دوست کا چہرہ جھلس گیاجس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔یہ فلیٹ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا کا ہے ۔آتش زدگی کے موقع پر ایم این اے موجود نہیں تھے ۔ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی سے فلیٹ کو شدید نقصان پہنچا۔فلیٹ میں موجود ایم این اے کے دوست کا چہرہ جھلس گیاجس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل
اسلام آباد:جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل ہوگیا ہے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے ساتھ جسٹس خادم حسین سومرو بینچ میں شامل کیے گئے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی تھی ۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف یہ کیس 21 اکتوبر کو مقرر تھا، تاہم بینچ کی عدم دستیابی پر یہ سماعت منسوخ کردی گئی ہے اور اس پیش رفت کو ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بحال کردیا تھا ۔ عدالت عظمیٰ نے ہائیکورٹ کو پہلے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت کا حکم دے رکھا ہے۔