ہوٹل کے کمرے میں جنات تھے، اداکارہ حرا سومرو نے دل دہلا دینے والا واقعہ سُنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے ناران میں جنات کی موجودگی سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں حرا سومرو نے بتایا کہ انہیں ناران کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران غیر معمولی واقعات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہیں یقین ہوگیا کہ اس علاقے میں جنات موجود ہیں۔
حرا سومرو نے میزبان کے سوال پر قسم کھا کر کہا کہ وہ سو فیصد یقین سے کہہ سکتی ہیں کہ ناران ایک ’بھاری جگہ‘ ہے اور وہاں جنات بستے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص ناران کے کسی ہوٹل میں عجیب و غریب واقعات محسوس کرے تو یہ اس کا وہم نہیں بلکہ وہاں واقعی کچھ ایسی طاقتیں موجود ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ناران میں ہوٹل میں قیام کے دوران ان کے کمرے کا دروازہ بار بار خود بخود کھلتا اور بند ہوتا رہا جبکہ وہاں کوئی نہیں تھا نہ ہی ہوا کا گزر تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ناران کے ہوٹلوں میں پنکھے نہیں ہوتے، اس لیے ذرا سی حرکت یا آواز بھی واضح سنائی دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں دو مرتبہ انہیں اپنے واش روم میں فلیش کی آواز بھی صاف سنائی دی، حالانکہ وہاں کوئی موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ بےحد ڈر گئی تھیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فلم ‘دنگل’ کی مشہور اداکارہ کی شادی ہوگئی، تصاویر سے مداح حیران رہ گئے
بالی ووڈ فلم ’دنگل‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک کیرول پوسٹ کی جس میں 2 تصاویر شامل تھیں۔ پہلی تصویر میں زائرہ نکاح نامہ پر دستخط کرتی نظر آرہی ہیں، ان کے ہاتھ پر خوبصورت مہندی کے نقش واضح ہیں۔ دوسری تصویر میں زائرہ اور ان کے شوہر چاندنی رات میں چاند کی طرف دیکھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ’دنگل گرل‘ سوہانی 19 برس کی عمر میں چل بسیں، عامر خان کی آنکھیں نم ہو گئیں
اداکارہ نے اپنے نکاح کی تقریب سے زیادہ تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم جو جھلک انہوں نے شیئر کی اُس میں وہ سرخ رنگ کے بھاری کڑھائی والے دوپٹے میں ملبوس دکھائی دیں جبکہ اُن کے دلہا نے کریم رنگ کی شیروانی زیب تن کی۔
زائرہ وسیم نے 2016 میں عامر خان کی سپورٹس ڈرامہ فلم ’دنگل‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ اس فلم میں گیتا پھوگٹ کے کم عمری کے کردار کے لیے اُنہیں نیشنل فلم ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکارہ سے نوازا گیا۔
2019 میں زائرہ نے اداکاری سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلمی شعبہ اُن کے ایمان اور مذہبی عقائد سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اُن کی آخری فلم ’دی اسکائے اِز پنک‘ تھی جس میں پریانکا چوپڑا، فرحان اختر اور روحیت سراف نے بھی کام کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکارہ دنگل شادی فلم