مصنوعی ذہانت کے میدان میں معروف کمپنی اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مقبول چیٹ بوٹ ChatGPT میں بالغ صارفین کے لیے اختیاری ایڈلٹ مواد (Erotica) شامل کرنے جا رہی ہے۔

کمپنی کے سی ای او سام آلٹمین کے مطابق یہ نیا فیچر دسمبر 2025 سے متعارف کرایا جائے گا تاہم یہ صرف شناخت شدہ بالغ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

سام آلٹمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ دسمبر میں جب ہم عمر کی تصدیق کا نظام مکمل طور پر نافذ کر لیں گے تو ہم اپنے اصول بالغ صارفین کو بالغوں کی طرح ٹریٹ کریں کے تحت بالغوں کے لیے مزید اختیارات متعارف کروائیں گے جن میں جنسی نوعیت کی معلومات بھی شامل ہے۔

یہ قدم چیٹ جی پی ٹی کو دیگر مسابقتی چیٹ بوٹس جیسے ایلون مسک کے Grok کے قریب لے آئے گا جو پہلے ہی جنسی نوعیت کے مواد اور کم لباس والی متحرک اوتار پیش کر رہا ہے۔

اوپن اے آئی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ صارفین آئندہ چیٹ جی پی ٹی کی شخصیت اور رویے کو زیادہ حد تک اپنی پسند کے مطابق ڈھال سکیں گے جیسے کہ وہ ایک دوست کی طرح بات کرے۔

یہ تبدیلی ان صارفین کی خواہش پر کی جا رہی ہے جو پرانے ورژنز کی طرح زیادہ تسلی بخش اور حوصلہ افزا ردعمل چاہتے ہیں۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ ایڈلٹ فیچرز صرف عمر کی تصدیق شدہ صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے اور تمام نئے فیچرز کے ساتھ سخت حفاظتی اقدامات بھی نافذ کیے جائیں گے تاکہ سافٹ ویئر کو کسی غیر اخلاقی، نقصان دہ یا خطرناک رویے کے فروغ سے باز رکھا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بالغ صارفین کے لیے

پڑھیں:

نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں

یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس—فائل فوٹو 

یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔

یورپی یونین کا وفد پاکستان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقات کرے گا۔

کایا کالاس نے پاکستان پہنچنے کے بعد اسلام آباد سے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔

  —فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں آج اسلام آباد میں ہوں۔

یورپی یونین کی نمائندہ نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان ایک بڑی علاقائی طاقت ہے اور یورپی یونین کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے اہم موقع پر ہوا ہے جب دنیا اور اس خطے نے گہری تبدیلیوں کا تجربہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کا اے آئی پر 80 ارب ڈالر خرچ کرنے کا بڑا فیصلہ
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں