نماز جنازہ میں مجلسِ وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی، صوبائی رہنما علامہ سید غضنفر علی نقوی اور ضلعی صدر نجم خان سمیت علمائے کرام، دینی شخصیات اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے خانوادۂ مرحوم سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ نذیر حسین مرحوم کی دینی خدمات اور علم و تبلیغ کے میدان میں کاوشیں ناقابلِ فراموش ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خانوادۂ مرجعیت کے بزرگ عالم دین اور حضرت آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی دامت برکاتہم کے برادرِ بزرگ، خطیبِ اہلبیت علامہ امجد علی عابدی کے والدِ محترم حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ نذیر حسین مرحوم کے نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں مجلسِ وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی، صوبائی رہنما علامہ سید غضنفر علی نقوی اور ضلعی صدر نجم خان سمیت علمائے کرام، دینی شخصیات اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے خانوادۂ مرحوم سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ نذیر حسین مرحوم کی دینی خدمات اور علم و تبلیغ کے میدان میں کاوشیں ناقابلِ فراموش ہیں، مرحوم نے تمام عمر دینِ مبین کی ترویج و اشاعت میں صرف کی۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی علامہ نذیر حسین مرحوم

پڑھیں:

شہید نصراللہ کے تشییع جنازہ پر بمباری کی امریکی تجویز بے نقاب

اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ایلچی نے اسرائیلی حکام کو حزب اللہ لبنان کے شہید سیکرٹری جنرلز کے تشییع جنازہ کی تقریب پر بمباری کی تجویز دی تھی اسلام ٹائمز۔لبنانی چینل ایم ٹی وی نے اسرائیلی چینل 14سے نقل کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ امریکی ایلچی مورگن اورٹاگس کہ جو حزب اللہ لبنان کے شہید سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے آخری مراسم سے عین قبل مقبوضہ فلسطین میں موجود تھی، نے قابض اسرائیلی حکام کو تجویز دی تھی کہ بیروت اسٹیڈیم میں دسیوں ہزار شہریوں کے ہمراہ جاری شہید سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کی تقریبات کو ''بھاری بمباری'' کا نشانہ بناتے ہوئے تہس نہس کر دیا جائے۔ صہیونی میڈیا کے مطابق اپنی وحشیانہ تجویز کے لئے مورگن اورٹاگس کی جانب سے پیش کیا گیا جواز یہ تھا کہ اس تقریب میں حزب اللہ لبنان کے اعلی عہدیدار موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فریق نے امریکی تجویز پر عملدرآمد میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالآخر اس تقریب پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اس شاندار تقریب کے دوران اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے اسٹیڈیم کے اوپر سے نیچی پروازیں انجام دیتے ہوئے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ضرور کی۔ ۔ واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان کے 2 شہید سیکرٹری جنرلز سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ 23 فروری 2025 بروز اتوار، 54 ہزار نشستوں کے حامل بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جبکہ اس تقریب میں ایران سمیت متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ و پارلیمانی وزراء بھی شریک تھے جبکہ اس تقریب کے عین وسط میں قابض صہیونی رژیم کے متعدد جنگی طیاروں نے لبنانی فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمیل شمعون اسٹیڈیم پر نیچی پروازیں کیں اور ساؤنڈ بیریئر توڑا جس پر تبصرہ کرتے ہوئے سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے وہاں موجود ان لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی گھناونی کوشش میں ہمارے سروں کے اوپر نیچی اڑان بھری کہ جو صرف غم و اندوہ کا اظہار کرنے کے لئے وہاں جمع ہوئے تھے۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر یہ دہشتگردی کی کارروائی نہیں تو پھر کیا ہے؟ ایرانی وزیر خارجہ نے اس تقریب میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کو لبنان میں مزاحمت و حزب اللہ کی مضبوط بنیاد قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ امجد حسین عابدی سے ملاقات، والد کی وفات پر اظہار افسوس 
  • لودھراں: مین ہول میں گر کر جاں بحق بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
  • علامہ راغب نعیمی دوبارہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
  • صدر مملکت نے علامہ محمد راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چئیرمین مقرر کر دیا
  • دین اسلام حضرت ابوطالبؑ کی محنت اور ان کی اولاد کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،علامہ ریاض نجفی
  •  مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، مدارس کو تنگ کرنے کی پالیسی ترک کرنی ہوگی، قاری حنیف جالندھری 
  • مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی سیٹ پر عابد شیر علی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ
  • شہید نصراللہ کے تشییع جنازہ پر بمباری کی امریکی تجویز بے نقاب
  • ایم ڈبلیو ایم سندھ کے تحت اجتماعی دعائے توسل و مجلس بسلسلہ وفات حضرت ام البنین (س) کا انعقاد
  • وفاقی پولیس کا سائبر کرائم ونگ ختم، تمام افسران و اہلکار سی ٹی ڈی کے سپرد