ٹماٹر کی فی کلو قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
ٹماٹر کی فی کلو قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز
کراچی سمیت ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔
شہر قائد میں ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا ہوگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 500 سے 700 روپے کلو میں ٹماٹرفروخت ہونے لگا۔ سرکاری نرخ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 322 روپے مقرر ہے۔
فیڈرل بی ایریامیں ٹماٹر650روپے کلو، گلشن اقبال، برنس روڈ میں ٹماٹر700 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
شہید بینظیر آباد کی تحصیل سکرنڈ میں ٹماٹر رواں سال کی بلند ترین سطح 600 روپے کلو پر پہنچ گیا،ٹماٹر کی اونچی اڑان نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا۔
دوسری جانب فیصل آباد میں انتظامی نااہلی کی وجہ سے دکانداروں نے مہنگائی کا بازار گرم کررکھا ہے۔ مٹر اور ٹماٹر 500 روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔
پشاور میں سبزیوں کے نرخوں کو پر لگے گئے ہیں۔ ٹماٹرنے سچری ،ڈبل اور ٹرپل سنچری کے بعد چوتھی سنچری بھی عبور کرلی ۔ پیاز نے بھی سنچری پار کرلی ۔ بھنڈی ،ٹینڈا ،کدو تورئی کوئی بھی سبزی ڈیڑھ 100 روپے کلو سے کم پر دستیاب نہیں ہے۔
کوئٹہ میں ٹماٹر 300 روپے فی کلو میں فروخت کیاجارہا ہے۔ مٹرکی قیمت 400روپےفی کلوتک پہنچ گئی۔ شہر میں دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک ہلاک کردیا گیا، سکیورٹی ذرائع گزشتہ روز تاریخی اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑی ریکارڈ ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی بھرپور پذیرائی، عالمی سطح پر کیس اسٹڈی کے طور پر پیش سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ ایک ہی دن میں آسمان پر جا پہنچا پاکستان کے ساتھ تجارت کھولو ؛ افغانی تاجر اپنی حکومت پر برس پڑے سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ صدر ایف پی سی سی آئی کا سی پیک فیز ٹو کے تحت کاروباری تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹماٹر کی
پڑھیں:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں 9 روز کے وقفے کے بعد آج کم ہو گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر کی کمی سے 4ہزار 218ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار 700روپے کی کمی سے 4لاکھ 44ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 315روپے گھٹ کر 3لاکھ 80ہزار 797روپے کی سطح پر آگئی۔