Daily Mumtaz:
2025-10-22@08:40:22 GMT

عدالت نے سابق صدر آلوارداوریبے کی سزا کالعدم قرار دے دی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

عدالت نے سابق صدر آلوارداوریبے کی سزا کالعدم قرار دے دی

کولمبیا کی اعلیٰ عدالت نے سابق صدر الوارو اُریبے کی دھوکا دہی اور رشوت ستانی کے الزامات پر دی گئی سزا کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کولمبیا کے سابق صدر آلوارو اُریبے کی سزا کالعدم قرار دے دی گئی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ان کے خلاف مقدمے میں پیش کیے گئے شواہد ناکافی اور قانونی طور پر کمزور تھے، جس کی بنیاد پر سزا کو معطل کر دیا گیا ہے۔

سابق صدر اُریبے کو رشوت اور گواہوں پر اثر انداز ہونے کے الزامات میں 12 سال قید (نظر بندی) کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک وکیل کے ذریعے قید نیم فوجی اہلکاروں کو رشوت دے کر اپنے خلاف بیانات واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا۔

اُریبے کولمبیا کی تاریخ کے پہلے سابق صدر تھے جنہیں کسی مجرمانہ مقدمے میں سزا سنائی گئی تھی۔ ان کے خلاف یہ قانونی کارروائی کئی برسوں پر محیط رہی، جس کے دوران انہوں نے بارہا اسے ”سیاسی انتقام“ قرار دیا۔

عدالت کے حالیہ فیصلے کے بعد یہ امکان ہے کہ یہ مقدمہ ایک بار پھر کولمبیا کی سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت لایا جائے، کیونکہ اپیل کا عندیہ سینیٹر ایوان سیپیڈا کی جانب سے دیا گیا ہے، جو اس کیس کے اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

صدر گستاوو پیٹرو نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا، “بوگوٹا کی سپریم ٹریبونل تاریخ کو دُہرا رہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے انحراف کر رہی ہے، اور اس عدالتی ریکارڈنگ کو نجی قرار دے رہی ہے جس میں اُریبے کی آواز موجود ہے۔

اُریبے نے ہمیشہ اپنے خلاف الزامات کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے اور اپنی بےگناہی پر اصرار کیا ہے۔ اگست میں عدالت نے سزا سنانے کے بعد اس پر فوری عمل درآمد کو اس وقت تک روک دیا تھا جب تک اپیل کا فیصلہ نہ ہو جائے۔

فیصلے کے بعد سینیٹر ایوان اسیپیڈا نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے، جس کے بعد یہ کیس ممکنہ طور پر کولمبیا کی سپریم کورٹ تک پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ”ہم اس کیس میں اور دیگر معاملات میں بھی سچ سامنے لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، جن میں الوارو اُریبے انتہائی سنگین اقدامات کے ذمہ دار ہیں۔ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔“

ادھر امریکی سینیٹر مارکو روبیو، جنہوں نے پہلے اُریبے کے خلاف فیصلے کو ”عدلیہ کے سیاسی استعمال“ سے تعبیر کیا تھا، نے موجودہ فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا

“کولمبیا کی عدلیہ نے انصاف قائم کیا ہے کیونکہ سابق صدر اُریبے کو ایک طویل سیاسی انتقامی مہم کے بعد بری کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کولمبیا کی عدالت نے ریبے کی کے خلاف کے بعد

پڑھیں:

لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سےمتعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

ہائیکورٹ میں سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

ایس ڈی پی او اور سچل کے ایس ایچ او عدالت میں پیش ہوئے, پولیس افسران نے کہا کہ لاپتا شہری کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

درخواستگزار نے کہا کہ نثار پہنور تقریباً 2 ماہ سے لاپتا ہیں, پولیس کو والد کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔ اگر کسی کیس میں مطلوب ہیں تو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ نثار پہنور کی عدم بازیابی پر عدالت پولیس پر برہم ہوگئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دونوں افسران لاپتا افراد کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہے۔

عدالت نے پولیس کو نثار پہنور کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او تھانہ سچل کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے 18 نومبر کو پولیس سے ایف آئی آر کی کاپی بھی طلب کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ ہائیکورٹ: رینجرز اہلکاروں پر حملے کا 27 سال پرانا کیس، عبید کے ٹو کی سزا کالعدم
  • سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کارکن عبید کے ٹو کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دی
  • لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سےمتعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
  • محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے: اکبر ایس بابر
  • غزہ سیزفائر ڈیل کی ’مسلسل خلاف ورزی،‘ قطر کے امیر کی طرف سے اسرائیل کی مذمت
  • فرانس کی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق وزیر اعظم کو قید
  • عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: نیب کے جائیداد نیلامی فیصلے کے خلاف زلفی بخاری کی ہمشیرہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
  • جائیداد نیلامی کے نیب فیصلے کیخلاف ذلفی بخاری کی ہمشیرہ کا عدالت سے رجوع