حمید حسین کی سنٹرل کرم دھرنے کے شرکاء کے ہمراہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
انجنیئر حمید حسین طوری نے اس موقع پر کہا کہ اہلیانِ کرم نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے قربانیاں دی ہیں، لہٰذا حکومتِ خیبر پختونخوا کو چاہیے کہ وہ عوام کے تحفظ اور بحالی کو اپنی اولین ترجیح بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکنِ قومی اسمبلی انجنیئر حمید حسین طوری نے سنٹرل کرم دھرنے کے شرکاء کے ہمراہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، شہاب علی شاہ سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دھرنے کے شرکاء نے سنٹرل کرم میں جاری آپریشن کے باعث پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آپریشن کو فوری طور پر بند کیا جائے، متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد اپنے آبائی علاقوں میں واپس بھیج کر بحال کیا جائے اور ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ انجنیئر حمید حسین طوری نے اس موقع پر کہا کہ اہلیانِ کرم نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے قربانیاں دی ہیں، لہٰذا حکومتِ خیبر پختونخوا کو چاہیے کہ وہ عوام کے تحفظ اور بحالی کو اپنی اولین ترجیح بنائے۔
بعد ازاں ایم این اے انجنیئر حمید حسین طوری، چیف سیکرٹری شہباب علی شاہ کے ہمراہ پشاور پریس کلب کے سامنے جاری دھرنے میں بھی شریک ہوئے اور مظاہرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لوئر کرم کے ایم پی اے سمیت دیگر سیاسی و قبائلی رہنماء بھی موجود تھے۔ انجنیئر حمید حسین طوری نے دھرنے کے شرکاء سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ متاثرین کے جائز مطالبات کو اسمبلی فلور اور متعلقہ فورمز پر بھرپور انداز میں اُٹھائیں گے تاکہ ضلع کرم کے عوام کو جلد انصاف اور ریلیف مل سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دھرنے کے شرکاء خیبر پختونخوا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی روایتی بیٹھک کراچی تک کیسے پہنچی؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں