Islam Times:
2025-12-03@19:24:15 GMT

موضوع: شرم‌ الشیخ میں ابراہیم اکارڈ کے نام پہ سازش

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: شرم‌ الشیخ میں ابراہیم اکارڈ کے نام پہ سازش
مہمان تجزیہ نگار: انجینئر علی رضا نقوی
میزبان: سید انجم رضا
پیش کش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو
موضوعات و سوالات:
شرم الشیخ مصر میں دو سال کے ظلم و جرائم کے بعد امریکی اور اسرائیلی کوشش یہ تھی کہ عالمی امن ہیرو کے طور پر ظاہر ہو لیکن ایران نے مصر کی دعوت ٹھکرا کر اس اجلاس کی اہمیت پر سوالیہ نشان اٹھا دیا، اس حوالے سے کیا کہیں گے؟
شرم الشیخ میں جس طرح مختلف ممالک کے حکمران خصوصا اسلامی ممالک اور واحد اسلامی ایٹمی ملک پاکستان کے حکمران ٹرمپ کی خوش آمدی اور نوکری کیلئے آمادہ نظر آ رہے تھے کیا یہ عالم اسلام کی کمزوری کی نشاندہی ہے؟
 
شرم الشیخ میں ہونے والے امن معاہدے کے مستقبل کے حوالے سے کیا کہتے ہیں جبکہ حماس نے غزہ کو بین الاقوامی تحویل میں دینے اور اسلحہ زمین پر رکھنے کے حوالے سے تردیدی بیان جاری کیا ہے؟
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ا س امن سربراہ کانفرنس میں امریکی صدر ٹرمپ 'مین آف پیس' کے طور پر موجود تھے۔ جن کے ملک نے دو برسوں پر پھیلی غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو 21 ارب ڈالر سے زائد کی فوجی امداد دی ہے۔ اور پھر خود کو نوبل انعام کا حقدار بھی گردانتا ہے؟
خلاصہ گفتگو و اہم نکات:
امریکہ کی ماضی کی تاریخ گواہ ہے اس کی جنگ اور صلح، دوستی و دشمنی میں اس کا مفاد پوشیدہ ہوتا ہے
شہرت ہے کہ ٹر مپ اپنا مطلب حاصل کرنے کیلئے گدھے کو بھی اپنا باپ بنالینے کا ماہر ہے اور بغیر مطلب کسی سے ہاتھ بھی نہیں  ملاتا
شرم الشیخ  کانفرنس معاہدہ بھی ایک فریب اور دھوکہ ہے
معاہدہ ابراہیمی کے نام پہ  سازشی جال بچھایا جارہا ہے،اور اس کو مذہبی سنگم کا نام دیا جارہا ہے
برطانوی کالونی ازم کی  صورت میں امریکہ اپنے اڈے قائم کرکے مسلم ممالک پہ براہ راست قابض ہوتا ہے
قطرپہ صیہونی جارحیت  پر امریکی خامشی اس کی فطری منافقت کا اظہار ہے
امریکہ اور صیہونی حکومت نہ یو این چارٹر کو کچھ سمجھتے ہیں اور نہ ہی بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہیں
ٹرمپ  نے صیہونی پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے ا س ر ائ ل کی پشت پناہی کا اقرار کیا ہے
امن معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس رائیل نے فلسطینی رہا نہیں کئے حالانکہ طرفین کے درمیان دو ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا طےپایا تھا
اقوام متحدہ کے اجلاس میں صیہونی حکومت کے عالمی مجرم وزیراعظم کی مثالی بے عزتی ہوئی تھی
یواین او نے فلسطین اور حماس کے حق میں قراردادیں بھی 150سے زائد ممالک کی حمایت سے پاس کیں لیکن ہربار امریکہ  رکاوٹ بنا
شیطان یاہو نے عارضی جنگ بندی کے دورانیے کوجنگی تیاری کیلئے صرف کیا اور پھر بڑی قوت سے غ زہ پر جنگ مسلط کی
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شرم الشیخ الشیخ میں

پڑھیں:

امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستوں کو روک دیا

امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستوں کو روک دیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ روکی گئیں درخواستوں میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پابندی کا اطلاق ان ممالک کے شہریوں پر ہوتا ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں U.S. Citizenship and Immigration Services سے اسٹیٹس حاصل کرنے پر روکا تھا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں افغانستان، ایران، لیبیا، میانمار، صومالیہ، سوڈان، ترکمانستان اور یمن بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ امریکا تمام تھرڈ ورلڈ ممالک سے امیگریشن کو مستقل طور پر روک دے گا اور سابق صدر بائیڈن کے دور میں منظور شدہ کیسز بھی ختم کر دیے جائیں گے۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ غیر شہریوں کے تمام وفاقی فوائد ختم کیے جائیں گے، ایسے تارکینِ وطن کو شہریت سے محروم کیا جائے گا جو داخلی سکون کو متاثر کرتے ہیں اور جو افراد امریکا کے لیے بوجھ یا سیکیورٹی رسک ہونگے انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پوتے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کا ذمے دار دادا نے کسے قرار دیا؟
  • بانی کی فیملی کی ملاقاتیں بھی سیاسی پیغام پر مشتمل ہورہی ہیں،اب سے یہ  بھی بند کردی جائیں گی،فیصل واوڈا
  • بھارتی سفارتکار پر خالصتان ریفرنڈم کے منتظم کے قتل کی سازش کا الزام
  • امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستوں کو روک دیا
  • دنیا کے 10 محفوظ ترین ممالک کون سے ہیں؟
  • پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے ریاست پاکستان کے دشمن ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
  • پارلیمنٹ کیخلاف سازش کرنے والے لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں، اسپیکر ایاز صادق
  • پارلیمنٹ کیخلاف سازش کرنیوالے لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں، ایاز صادق
  • پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، ایاز صادق
  • ملکی سلامتی کے خلاف سازش کرنیوالوں سے بھارت جیسا سلوک کریں گے: احسن اقبال