آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکی صدر آوازیں اٹھنا شروع ڈونلڈ ٹرمپ نصرت جاوید وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی صدر ا وازیں اٹھنا شروع ڈونلڈ ٹرمپ نصرت جاوید وی نیوز

پڑھیں:

اسرائیل نے مغربی کنارے کو ضم کیا تو امریکا کی حمایت کھو بیٹھے گا؛ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقوں کو ضم کرنے سے باز رہے بصورت دیگر سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مغربی کنارے (West Bank) کو ضم کرنے کی کوئی کوشش کی تو اسے امریکا کی مکمل حمایت سے محروم ہونا پڑے گا۔

ٹائم میگزین کو 15 اکتوبر کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں، جو آج شائع ہوا، صدر ٹرمپ سے اسرائیلی حکومت کے اُن رہنماؤں کے بارے میں سوال کیا گیا جو مغربی کنارے کے مکمل یا جزوی انضمام کے حامی ہیں۔

اس پر ٹرمپ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ نہیں ہوگا۔ یہ نہیں ہوگا کیونکہ میں نے عرب ممالک سے وعدہ کیا ہے۔ ہم نے عرب ممالک سے بڑی حمایت حاصل کی ہے اور اس وقت ایسا اقدام ممکن نہیں۔

انٹرویو میں امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کوشش کی تو وہ امریکا کی تمام حمایت کھو دے گا۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے مغربی کنارے کے متعدد علاقوں کو ضم کرنا شروع کردیا ہے اور اس پر ہونے والی عالمی تنقید کو بھی یکسر مسترد کردیا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • ٹی ایل پی پر پابندی، رضوی برادران مشکل میں، حیران کن شواہد سامنے آگئے
  • امریکا کا بڑا قدم! روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں، پیوٹن پر دباؤ بڑھ گیا
  • اسرائیل نے مغربی کنارے کو ضم کیا تو امریکا کی حمایت کھو بیٹھے گا؛ ٹرمپ
  • پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں تاریخی اضافہ، پہلی بار امریکا کو بھی ایکسپورٹ شروع
  • پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف ریاست مخالف پوسٹس پر مقدمہ درج
  • راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑا گئی، جنوبی افریقہ کے خلاف صرف 58 رنز کی برتری
  • ٹرمپ کے سامنے مودی کے جھکاؤ پر اپوزیشن شدید برہم
  • ریاست مخالف فیک نیوز پھیلانے کا الزام ، شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج
  • امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں، ٹرمپ کو یوکرین جنگ کے جلد خاتمےکی اُمید