خیبر پختونخوا کی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ، اعلامیہ جلد جاری ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کابینہ میں 8 وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں اکثریت علی امین گنڈاپور کی ٹیم کے وزرا کی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور جلد ہی اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کابینہ کا اعلامیہ آئندہ چند گھنٹوں میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کابینہ میں 8 وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں اکثریت علی امین گنڈاپور کی ٹیم کے وزرا کی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے دور میں ناراض رہنے والے دو ارکان بھی کابینہ کی فہرست میں شامل ہیں اور ابتدائی طور پر کابینہ میں تمام نومنتخب ارکان کو شامل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نئی کابینہ کی حلف برداری پیر کو ہونے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہونے کا امکان کابینہ کی بتایا کہ کا فیصلہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی تحلیل، سلمان اکرم راجہ سہیل آفریدی کو ٹاسک تفویض
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سیاسی کمیٹی تحلیل کردی۔ٰپاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو ازسرنو نئی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے، خیبر پختونخوا میں انصاف لائرزفورم کے معاملات وزیراعلی سہیل آفریدی کے سپرد کردیے گئے۔دوسری جانب پاکستان بار کے انتخابات کیلئے تیاریوں کی ذمہ داری سینیٹر حامد خان اور سلمان اکرم راجہ کو تفویض ہو گئے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ علاوہ ازیں سلمان اکرم راجہ نئی کمیٹی کی تشکیل، سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔