پاکستان نے مہاجرین کو سینے سے لگایا، ہندوستان ہرا نہیں سکتا، وزیراعظم آزاد کشمیر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز

مظفر آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج اور آر ایس ایس کے جتھوں نے لاکھوں کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جبکہ پاکستان نے کشمیری مہاجرین کو سینے سے لگایا جس پر شکر گزار ہوں۔یوم تجدید عہد پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام نے ہندوستانی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، آزادکشمیر ایک پسماندہ علاقہ شمار ہوتا تھا، آج آزاد کشمیر ہر شعبہ میں ترقی کررہا ہے۔

چودھری انوار الحق نے کہا کہ آج آزادکشمیر میں انسانی آزادی کی صورتحال مثالی ہے، آزادجموں وکشمیر میں ایک عدالتی نظام موجود ہے، افواج پاکستان کے جوانوں نے قربانیاں دے کر اس خطے کی حفاظت کی، شہدا اورغازیوں کو خراج تحسین و خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق نے دنیا کی جنگی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کیا، پاکستان نے خود سے کئی گنا بڑے ملک ہندوستان کو بری، بحری، فضائی ،سفارتی اورسائبرحکمت عملی سمیت تمام محاذوں پر شکست فاش دی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان نے ہندوستان کے تکبر کو خاک میں ملایا، پاکستان کی بین الاقوامی اہمیت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا، معرکہ حق میں کامیابی کا کریڈٹ فیلڈمارشل سید عاصم منیر اورافواج کو جاتا ہے، تمام محاذوں پر دشمن کو شکست ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کیقیام کا مقصد اس وقت تک پایہ تکمیل تک نہیں پہنچے گا جب تک مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام ہندوستان کے قبضہ سے آزاد نہ ہوجائیں، مقبوضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ 35سالوں میں ہزاروں نوجوانوں کو شہید کیا گیا، حریت قیادت کو پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ہندوستان تمام حربوں کے باوجود کشمیری عوام کے جذبوں کو شکست نہیں دے سکا۔قبل ازیں آزاد کشمیر کے 78 یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، صبح کا آغاز دعائیہ تقریبات سے ہوا جن میں پاکستان اورکشمیر کی سلامتی اور شہدا کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے 21 توپوں کی سلامی دی، پاکستان اور آزاد کشمیر زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا وزیراعظم نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا وفاق نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی، مسائل پیدا کرنا نہیں چاہتے، شازیہ مری پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر حکومت کرنا ایک بھیانک خواب تھا، گورنر پنجاب سلیم حیدر پاکستان کو بین الاقوامی کمیٹی برائے حقوق نسواں کی سربراہی مل گئی طالبان کا چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم بنانے کا متنازع فیصلہ حکومت کی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سفارشات پر موثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کشمیر نے کہا جموں وکشمیر پاکستان نے نے کہا کہ کشمیر کے

پڑھیں:

کشمیر ارکین اسمبلی کا ایم ایل اے معراج ملک کی رہائی کا مطالبہ

جموں و کشمیر کے سابق مرحوم گورنر ستیہ پال ملک ان چھ قانون سازوں میں شامل تھے جنہیں اسمبلی میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں حکمراں پارٹی کے قانون سازوں نے آج ڈوڈہ سے عام آدمی پارٹی کے جیل میں بند ایم ایل اے معراج ملک کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ نیشنل کانفرنس کے ایم ایل ایز نے جموں و کشمیر اسمبلی کے باہر خاموش احتجاج کیا اور پلے کارڈ تھامے ہوئے تھے جن پر فری مہراج ملک لکھا تھا۔ معراج ملک کو ستمبر میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ڈوڈہ ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی کمشنر کے خلاف ہیلتھ سنٹر کی منتقلی کے لئے متنازعہ بیان دینے پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس آج سرینگر میں شروع ہو رہا ہے۔ یہ نو دنوں کا مختصر سیشن ہوگا جس میں چھ نشستیں ہوں گی۔ آج پہلے دن کا آغاز سابق ارکان اسمبلی اور وزراء کی تعزیت کے ساتھ ہوا جو ایوان کے آخری اجلاس کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ جموں و کشمیر کے سابق مرحوم گورنر ستیہ پال ملک ان چھ قانون سازوں میں شامل تھے جنہیں اسمبلی میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جیسے ہی سیشن شروع ہوا، حکمراں جماعت کے ایم ایل اے ہلال اکبر لون نے مہراج ملک کے پی ایس اے کا مسئلہ اٹھایا، لیکن اسپیکر نے ان سے کہا کہ پہلے ایوان کو اختتامی تعزیت کی ادائیگی کی اجازت دیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کبھی کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو کمزور نہیں کر سکتا، کشمیری رہنما ملک عامر
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی حیثیت ایک جارح کے سوا کچھ نہیں، محمد صفی
  • پاکستان نے مہاجرین کو سینے سے لگایا، ہندوستان ہرا نہیں سکتا: وزیراعظم آزاد کشمیر
  • یومِ تاسیسِ آزاد کشمیر، آزادی، قربانی اور استقامت کی علامت
  • آزاد کشمیر حکومت کیساتھ اتحاد قائم رکھا جائے یا نہیں؟،پی پی قیادت کا اجلاس کل طلب
  • کشمیر ارکین اسمبلی کا ایم ایل اے معراج ملک کی رہائی کا مطالبہ
  • 27 اکتوبر کو بطور "یوم سیاہ" بھرپور طریقے سے منایا جائے گا
  • 27اکتوبر کو بطور ”یوم سیاہ“بھر پور طریقے سے منایا جائے گا
  • آزاد کشمیر سیاسی منظرنامہ بڑی تبدیلی کے دہانے پر، فریال تالپور کی اسلام آباد بیٹھک