data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے، ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے واٹر سیکیورٹی کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہے پاکستان میں پالیسیاں مضبوط مگر عمل درآمد کمزور اور سست ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین واٹر ڈیویلپمنٹ آوٴٹ لک رپورٹ 2025ء جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے، ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے۔

میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی 80 فیصد سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، پاکستان میں فی کس پانی دستیابی 3500 سے کم ہو کر 1100 مکعب میٹر رہ گئی ہے، زیر زمین پانی کے بے دریغ استعمال سے زہریلا آرسینک پھیل رہا ہے، ماحولیاتی تبدیلی، آبادی، ناقص مینجمنٹ سے پانی کا بحران بڑھ رہا ہے زرعی شعبہ سب سے زیادہ پانی ضائع کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹر سیکیورٹی کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہے پاکستان میں پالیسیاں مضبوط مگر عمل درآمد کمزور اور سست ہے، مالی وسائل کی شدید کمی، واٹر سیکٹر میں اصلاحات اور سرمایہ کاری درکار ہے۔

رپورٹ میں اگلی دہائی میں 10 سے 12 ٹریلین روپے درکار ہونے اور موجودہ سرمایہ ناکافی قرار دیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 2022ء کے سیلاب نے لاکھوں افراد کو بے گھر کیا پاکستان میں سیلاب اور خشک سالی کے خطرات برقرار ہیں پاکستان کو ایس ڈی جیز کیلئے سالانہ 12 ارب ڈالر درکار ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان میں پاکستان کو پانی کے

پڑھیں:

بھارت کےلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سےایئر انڈیگو کو خسارے کا سامنا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

استنبول: پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی پابندیوں کے بعد بھارتی ائیر لائن شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ائیر لائن کو شدید خسارے کا سامنا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق بدانتظامی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بھارتی ائیر لائن انڈیگو شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔بھارتی ائیر لائن انڈیگو نے 500 پروازیں منسوخ کر دی ہیں، چار روز سے جاری اس بحران کی وجہ سے انڈیگو کا پورا نیٹ ورک مفلوج ہو چکا ہے۔

ممبئی میں 104، بنگلورو میں 102 اور حیدرآباد میں 92 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ ترکی میڈیا کے مطابق انڈیا کی ائیر لائن کی بروقت پرواز کی شرح 8.5 فیصد رہ گئی ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • شدیدپانی بحران، ایشیائی بینک کی تفصیلی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش
  • پاکستان میں پانی کا شدید بحران ہے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک
  • حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب،جرمانوں کو معطل کردیا گیا
  • پاکستان کوپانی کے شدید بحران کا سامنا ہے، ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے،اے ڈی بی
  • پاکستان میں شدید پانی بحران، ذخائر میں تیزی سے کمی،ایشیائی بینک
  • دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال پر رپورٹ جاری
  • بھارت کےلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سےایئر انڈیگو کو خسارے کا سامنا
  • واسا کی نااہلی کے باعث حیدرآباد میں پانی کا بحران شدت اختیا رکرگیا
  • نرسنگ کے شعبے میں افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا ہے‘ناصر شاہ