Nawaiwaqt:
2025-12-10@07:55:38 GMT

تیز رفتار ٹرک کی کیری ڈبہ کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

تیز رفتار ٹرک کی کیری ڈبہ کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

حافظ آباد روڈ پر نوکھر کے قریب قلعہ دیوان سنگھ کے مقام پر المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ نسرین، 45 سالہ رخسانہ، 13 سالہ بچہ اذان، 60 سالہ امجد پرویز اور 25 سالہ جبران شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں انجم، آمنہ، مجیداں بی بی اور شبنم شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پنجاب: دھند کی وجہ سے 6 ٹریلر ٹرک آپس میں ٹکراگئے، 7 افراد زخمی

ریسکیو 1122 کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھند کی وجہ سے حدنگاہ کم ہونے کے باعث منگل کو ملتان-سکھر موٹروے (ایم فائیو) پر 6 ٹریلر ٹرکوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔

موٹروے کے ظاہرپیر (رحیم یار خان) سے ملتان شیر شاہ انٹرچینج تک کے حصے (جہاں ٹکراؤ ہوا) کو صبح کے وقت دھند کی وجہ سے کم نظر آنے کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، جسے بعد میں کھول دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے بیان کے مطابق موٹروے پر چلنے والے ٹرک دھند کی وجہ سے رکے ہوئے ٹرکوں سے ٹکرائے۔

مزید تفصیل دیتے ہوئے ملتان ریسکیو 1122 کے ترجمان ارشد حسین نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ یہ حادثہ چھ ٹرکوں کے درمیان پیش آیا۔

ریسکیو سروس کے بیان میں بتایا گیا کہ حادثے میں 7 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کو ریسکیو آپریشن کے دوران ایک ٹرک سے نکالا گیا۔

متبادل راستے
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) کے ترجمان عمران شاہ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ دھند کی وجہ سے صبح 6 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک ایم فائیو کا حصہ ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر (رحیم یار خان) تک بند کر دیا گیا تھا۔

ایم فائیو لاہور-کراچی موٹروے نیٹ ورک کا حصہ ہے اور یہ سکھر تک فعال ہے، منگل کی عارضی بندش کے باعث ہزاروں مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے نیشنل ہائی وے استعمال کرنا پڑا۔

بندش کے بعد ٹریفک کو ظاہر پیر سے اوچ شریف، علی پور اور مظفرگڑھ کے راستے موصولہ مقامات تک پہنچنے کے لیے نیشنل ہائی وے پر منتقل کیا گیا۔

یہ رکاوٹ ملتان ضلع کے جلال پور پیر والا اور شجاع آباد تحصیل جانے والے مسافروں کے لیے مشکلات کا باعث بنی۔

موٹروے بند ہونے کے بعد کئی انٹرچینجز کے قریب شدید ٹریفک جام بھی رپورٹ کیا گیا، جن میں ظاہر پیر، اوچ شریف، جھنگرا، جلال پور پیر والا اور شجاع آباد شامل ہیں۔

این ایچ ایم پی کے ترجمان نے کہا کہ ایم فائیو کے ایک حصے کو بند کرنے کا فیصلہ موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا، کیوں کہ متاثرہ علاقے میں حد نگاہ نمایاں طور پر کم ہو گئی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہے اور موٹر ویکل ڈرائیورز پر زور دیا کہ وہ سختی سے لین ڈسپلن پر عمل کریں۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ دن کے وقت 10 بجے سے 6 بجے تک سفر کریں، فوگ لائٹس استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دیگر گاڑیوں سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور زیادہ رفتار سے گزرنے سے بچیں۔

موسم کا حال
ادھر، محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے جمعرات تک پنجاب کے متعدد علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے، جن میں ساہیوال، بہاولپور، ملتان، فیصل آباد اور لاہور شامل ہیں۔

دھند کا موسم بدھ اور جمعرات کو ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور جہلم میں بھی متوقع ہے۔

تاہم، میٹ آفس کی ویب سائٹ کے مطابق ایم فائیو موٹروے کے لیے دھند کی اطلاع کم از کم رات 11 بجے تک متوقع نہیں تھی۔

جنوری میں بھی پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کی وجہ سے سفر میں رکاوٹیں پیدا ہوئی تھیں، جس کے باعث موٹروے کے کچھ حصے بند کیے گئے تھے۔

شدید دھند کی وجہ سے کئی پروازیں یا تو ملتوی، منسوخ یا متبادل راستوں پر چلی گئیں اور ریلوے کی نقل و حرکت بھی متاثر ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • اپر سوات: چاتیکل مٹہ میں ٹویوٹا ہائیس کو حادثہ، 2 جاں بحق، 12 زخمی
  • کراچی، کیماڑی گیٹ نمبر 15 کے قریب حادثے میں زخمی شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا
  • حیدرآباد، سی این جی فلنگ کے دوران وین میں دھماکہ، 8 مسافر زخمی
  • Aپنجاب: دھند کی وجہ سے 6 ٹریلر ٹرک آپس میں ٹکراگئے، 7 افراد زخمی
  • پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ، فائرنگ سے ایک شخص زخمی
  • پنجاب: دھند کی وجہ سے 6 ٹریلر ٹرک آپس میں ٹکراگئے، 7 افراد زخمی
  • حیدرآباد، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد شدید زخمی
  • کراچی، ریلی میں شامل افراد کی شارع فیصل پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج
  • کراچی؛ ڈیفنس اور گزری میں ٹریفک حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق 
  • ژوب؛ مسافر بس اور فیلڈر گاڑی میں تصادم، 5 افراد جاں بحق