علیزے شاہ نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر کیوں ڈیلیٹ کیں؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
علیزہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہیں اور اس کے پیچھے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔
علیزے شاہ کا شمار پاکستان کی انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، تاہم وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ڈراما انڈسٹری سے دور ہیں اور اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے ہی ان کی زندگی کے بارے میں معلومات ملتی ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی تھیں اور اگر ان ویڈیوز پر کوئی صارف لباس کے حوالے سے تنقیدی تبصرہ کرتا تھا تو وہ انہیں یہی جواب دیتیں کہ ان کی والدہ نے کبھی بھی ان پر لباس کے حوالے سے پابندی نہیں لگائی۔
کچھ عرصہ قبل علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ شوبز انڈسٹری کے تلخ تجربات نے انہیں ذہنی طور پر اس حد تک متاثر کیا کہ وہ پی ٹی ایس ڈی (پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر) میں مبتلا ہوگئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی ایس ڈی کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں اور انڈسٹری میں پیش آنے والے تجربات کی وجہ سے وہ خود سے نفرت کرنے لگیں اور سوچنے پر مجبور ہوئیں کہ وہ اس کا حصہ ہی کیوں بنیں۔
حال ہی میں علیزے شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر اور پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر حذف کر دی ہیں اور وہ اس پر خوش بھی ہیں اور شرمندہ بھی، کیونکہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ وہ اس سے پہلے اپنی زندگی کے ساتھ کیا کر رہی تھیں اور یہ سب غم کے اثر میں ہوا۔
علیزے شاہ کے مطابق انہیں معلوم نہیں کہ وہ کب دوبارہ واپس آئیں گی، لیکن پرانی تصاویر یا پرانی علیزے واپس نہیں آئے گی۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹ ڈیلیٹ کی ہوں، اس سے قبل گزشتہ برس ستمبر اور رواں سال اپریل میں بھی علیزے شاہ اپنے انسٹاگرام کی تمام تصاویر و پوسٹ ڈیلیٹ کر چکی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Entertainment Website (@starsworld.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے انسٹاگرام تمام تصاویر پوسٹ ڈیلیٹ علیزے شاہ ہیں اور شاہ نے
پڑھیں:
’دو ہفتے سے لڑ رہی ہوں‘، انوشے اشرف کے پیغام پر مداح پریشان
پاکستان اداکارہ انوشے اشرف نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے شدید علیل اور بیماریوں سے جنگ لڑ رہی ہیں۔
انوشے اشرف نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے دو ہفتوں سے، میرا جسم ایک ایسی جنگ لڑ رہا ہے جسے میں نے آتے نہیں دیکھا۔
انہوں نے بتایا کہ نزلہ، بخار، بھیڑ، چکر آنا، میں نے یہ سب سنا تھا مگر اب یہ سب محسوس کر رہی ہوں، اور ڈاکٹرز سے کوئی امید نظر نہیں آرہی۔
اداکارہ نے لکھا کہ سانس لینے میں دشواری یا جسم میں درد ختم ہونے کے بعد پُرسکون نیند عیاشی کی طرح محسوس ہوتی ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ میں اب آہستہ آہستہ صحت یاب ہورہی ہوں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر آپ صحت مند ہیں تو اس نعمت کی قدر کریں۔
انوشے اشرف کی جانب سے یہ پیغام شیئر کیے جانے کے بعد اُن کے مداح پریشانی میں مبتلا ہوئے اور انہوں نے خیر خیریت دریافت کرنے کے ساتھ جلد مکمل صحت یابی کی دعا کی۔