اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بالآخر نوجوانوں کے لیے شاندار ملازمتوں کے دروازے کھول دیے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے نوجوان، باصلاحیت اور پرجوش امیدواروں کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (OG-2) کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے “اسٹیٹ بینک آفیسرز ٹریننگ اسکیم (SBOTS) – 28ویں بیچ” کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ آسامیاں کراچی میں واقع مرکزی دفتر کے لیے ہیں اور کامیاب امیدواروں کو مالیاتی پالیسی، تحقیقی امور، اسلامی بینکاری، ڈیجیٹل سروسز، آئی ٹی، ہیومن ریسورس، فنانس، آڈٹ، اسٹریٹجک پلاننگ، اور دیگر شعبوں میں خدمات انجام دینے کا موقع دیا جائے گا۔
اہلیت کے معیارتعلیم: کم از کم 16 سالہ تعلیمی قابلیت کے حامل امیدوار، جن کے پاس ماسٹرز یا بیچلرز ڈگری ہو اور انہوں نے 60 فیصد نمبر یا CGPA 2.
بزنس ایڈمنسٹریشن، اکنامکس، کامرس، فنانس، شماریات، ڈیٹا سائنسز، کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اکاؤنٹنگ، قانون، اسلامی بینکاری، فلسفہ، میڈیا اینڈ کلچر اسٹڈیز، وغیرہ۔
عمر: زیادہ سے زیادہ 26 سال (مورخہ 29 جون 2025 تک)۔ خواتین، اقلیتی برادری، ٹرانسجینڈر افراد، اور بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان و سابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے 3 سال کی رعایت دی جائے گی۔
درخواست دینے کا طریقہاہل امیدوار SBP کی ویب سائٹ sbp.org.pk پر جا کر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ: 14 جولائی 2025 ہے۔
کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی۔
تمام تر معلومات درست طور پر فراہم کرنا ضروری ہے ورنہ درخواست رد کر دی جائے گی۔
تحریری امتحان اور انتخابامیدواروں کو تحریری ٹیسٹ کے لیے مدعو کیا جائے گا، جس کے بعد کامیاب امیدواروں کو گروپ ڈسکشن، سائیکومیٹرک ٹیسٹ، اور پینل انٹرویو کے مراحل سے گزارا جائے گا۔
منتخب امیدواروں کو تمام اسناد کی اصل کاپیاں، ڈومیسائل اور شناختی کارڈ فراہم کرنا ہوں گے۔
تربیت اور معاوضہمنتخب امیدواروں کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس (NIBAF) اسلام آباد میں رہائشی تربیت دی جائے گی۔
تربیت کے دوران ماہانہ وظیفہ 41,000 روپے ہوگا۔
کامیاب تربیت کے بعد امیدواروں کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (OG-2) کے طور پر 82,000 روپے ماہانہ تنخواہ اور دیگر مراعات کے ساتھ تقرر کیا جائے گا۔
مزید معلومات یا شکایات کے لیے:ای میل کریں: [email protected]
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ملازمتوں کے مواقع
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک ا ف پاکستان ملازمتوں کے مواقع امیدواروں کو اسٹیٹ بینک جائے گا کے لیے
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔