ٹی ٹوئنٹی ویمنز پلیئرز کی رینکنگ جاری، پاکستان کی سعدیہ اقبال کا پہلا نمبر برقرار
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کی کسی کھلاڑی کو ابتدائی 30 میں جگہ نہ مل سکی، جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔
بیٹرز کی فہرست میں آسٹریلیا کی اسٹار کرکٹر بیتھ مونی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ بھارتی بلے باز سمریتی مندھنا ایک درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔ مندھنا نے اپنے کیریئر کے سب سے زیادہ 771 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے ہیں، جو ان کی شاندار فارم کا مظہر ہیں۔
بولنگ رینکنگ میں البتہ پاکستان کو ضرور فخر کا موقع ملا ہے، اسپنر سعدیہ اقبال بدستور دنیا کی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بولر کے منصب پر فائز ہیں، آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گئی ہیں جبکہ انگلینڈ کی لارین بیل دو درجے بہتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی ایفی فلیچر بھی دو درجے ترقی کے بعد دسویں پوزیشن پر آ گئی ہیں، پاکستان کی اسپنر نشرہ سندھو نے اپنی آٹھویں پوزیشن کو برقرار رکھا ہے، جو تسلسل کی علامت ہے۔۔
دوسری جانب آل راؤنڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اپنی بالادستی برقرار رکھے ہوئے ہیں اور بدستور سرفہرست ہیں۔
بیٹنگ کے شعبے میں پاکستانی کھلاڑیوں کی غیر موجودگی ایک تشویشناک صورتحال ہے جس پر پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کو سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے، خاص طور پر اس وقت جب دیگر ممالک کی کھلاڑی عالمی رینکنگ میں تیزی سے ترقی کر رہی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گئی ہیں
پڑھیں:
ٹیکس کا 60 فیصدصوبوں کو دیتے ہیں‘ اس لیے ڈیموں پر زیادہ رقم نہیں لگا پارہے‘ احسن اقبال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نارووال (صباح نیوز)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ٹیکس کا 60 فیصدصوبوں کو دیتے ہیں‘ اس لیے ڈیموں پر زیادہ رقم نہیں لگا پارہے‘ حکومت زرعی شعبے کی ترقی اور فروغ کے لیے انقلابی اقدامات اور تبدیلیاں لارہی ہے اور کسانوں کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔نارووال میں محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹریکٹرزجیتنے والے کاشت کاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے دن رات کوشاں ہیں،وزیراعلی پنجاب کی طرف سیزرعی شعبے کی ترقی اور فروغ کے لیے انقلابی اقدامات اور تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔وفاقی وزیرنے کہاکہ موجودہ حکومت کا عزم ہے کہ کسانوں کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے زیادہ سے زیادہ ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس کے دور رس نتائج برآمدہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہ جیتنے والے کاشت کار ان ٹریکٹروں کے استعمال سے اپنی کاشتکاری بہتر کرتے ہوئے فصلوں کی اوسط پیداوار میں اضافہ کر کے ملکی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔احسن اقبال نے کہاکہ ملکی معیشت کادارومدارزیادہ ترزراعت سے منسلک ہے اورپنجاب کاشتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے،وزیراعلی پنجاب کی کوشش ہے کہ زراعت کے شعبے کومضبوط بنانے کے لیے کاشتکاروں کے ہاتھ مضبوط کرناہوں گے کیونکہ کسان خوشحال ہوگاتوشعبہ زراعت ترقی کریگا،آج کسانوں میں مفت ٹریکٹرزکی تقسیم بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔تقریب کے اختتام پروفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے بذریعہ قرعہ اندازی جیتنے والے خوش نصیب کاشتکاروں میں ٹریکٹرزکی چابیاں تقسیم کیں۔