اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجر و سرمایہ کار ملکی ترقی میں بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔

نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کے پہلی بار 128,000 کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا مالی سال ایک اچھی خبر اور معاشی میدان میں ایک اہم پیشرفت سے شروع ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنا اس امر کا مظہر ہے کہ ملکی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط و مستحکم ہو رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پچھلے مالی سال میں حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت نے بتدریج بہترین ریکوری دکھائی ۔ نیا مالی سال ملکی معیشت کی بہتری کی  جانب سفر میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کے مشکور ہیں جو ملکی ترقی و خوشحالی میں حکومت کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں ۔ حکومت ملک میں بہترین کاروباری ماحول کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کوشاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں حکومت کی معاشی ٹیم کو اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مالی سال نے کہا

پڑھیں:

وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم سے رابطہ، بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے رابطہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی اے ایم لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا میں بھرپور امدادی کارروائیاں کی جائیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا میں امدادی سرگرمیوں کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا حکومت سے امدادی سرگرمیوں کے لیے رابطے میں رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹیٹ بینک نےجدید ترین پیمنٹ وسیٹلمنٹ سسٹم’’پرزم پلس‘‘تیار کر لیا
  • وزیراعظم کی گورنر، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ٹیلیفونک گفتگو
  • وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم سے رابطہ، بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت
  • خیبرپختونخوا سیلاب: وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو صوبے میں بھرپور امدادی سرگرمیوں کی ہدایت
  • * قیصر احمد شیخ کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کے موقع پرہزاروں موٹر سائیکل سواروں کو 5 لیٹر پیٹرول کا تحفہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، 1,47,000 پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 1 لاکھ 47 ہزار کی حد دوبارہ بحال
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 476 پوائنٹس گر گیا
  • احسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں سے اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لے لیا
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہت جلد بڑا سنگ میل عبور کرے گی، وجوہات کیا ہیں؟